کاروار:ضلع ڈی سی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ووٹر کارڈکے ساتھ آدھارکارڈ لنک کرائیں : چیف الیکشن کمشنر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th August 2022, 8:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کاروار:5؍اگست(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع  کے سبھی رائے دہندگان کے شناختی کارڈ(ووٹرس کارڈ)کو آدھار کارڈ کے ساتھ لنک کرنے کے متعلق عوام میں  بیداری پیدا کرنا متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی ذمہ داری ہے۔ ریاستی چیف الیکشن کمشنر منوج کمار مینا نے اس بات کا اعلان کیا۔

وہ یہاں بنگلورو کے ریاستی چیف الیکشن دفتر میں منعقدہ فوٹو الیکٹرول رول کی ترمیم کے بعد خصوصی تشریح کے متعلق وڈیو کانفرنس میٹنگ میں بات کررہے تھے۔ انہوں نے افسران کو ریاست کے سبھی ڈی سی کو ہدایت دی کہ وہ ضلع کے سبھی سی ای اؤ، ڈی ڈی پی آئی ، ڈی ڈی پی اؤ،اسکول  کالج کے ذمہ داران اور سبھی محکمہ جات کے افسران کے ساتھ ووٹرس کا رڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کے متعلق گفتگو کرتےہوئے جانکاری دیں۔ افسران ’گروڈ‘ایپ ڈاؤن لوڈ کرلیں اور اس تعلق سے عوامی بیداری پیدا کرنے کہا۔ ریاست کے تمام ڈی سیز کے لئے لازمی ہے کہ وہ آدھار لنک کے متعلق رپورٹ دیں اور بقیہ کارڈوں کو جلد لنک کرائیں۔ میٹنگ میں ریاست کے تمام اضلاع کے ڈی سیز ، سی ای اؤ افسران ، الیکشن آفیسرس اور دیگر افسران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار: قانونی صلاح لےکرنیشنل ہائی وے کا ٹول بندکرانے وزیر منکال وئیدیا کی ڈی سی کو ہدایت

جب تک قومی شاہراہ کی تعمیر مکمل نہیں ہوگی تب تک قومی شاہراہ پر آئی آر بی کمپنی کی طرف سے وصولی کی جارہی ٹول فیس کو روک دینے کی وزیر برائے بندرگاہ و ماہی گیر منکال وئیدیا نے تاکید کی۔ اس سلسلے میں قانونی صلاح لےکر ٹول فیس روکنے کےلئے اقدام کرنے ڈی سی پربھو لنگ کولیکٹی کو ہدایت دی ...

اترکنڑا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے سمیت بی جےپی کے 13ارکان پارلیمان نالائق ہونےکی تشہیر : کیا انہیں اگلے لوک سبھا انتخابات میں ٹکٹ نہیں دی جائے گی ؟

گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں ریاست سے منتخب ہونے والے بی جےپی کے 25 رکن پارلیمان میں سے 13ارکان پارلیمان کو ٹکٹ سے محروم کرنےکی سازش رچی جارہی ہے ۔ ان سبھی ارکان پارلیمان کے تعلق سے پھیلایاجارہاہے کہ انہوں نے کوئی کام ہی نہیں کیا ہے، یہ نالائق ہیں ۔ یہ سب بی جےپی کے مرکزی لیڈران ...

کاروار : سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کی جلد ہو سکتی ہے  شروعات - وزیر منکال وئیدیا نے ضروری سہولتیں فراہم کرنے کا دیا تیقن 

کاروار میں محکمہ ماہی گیری کی جائزاتی میٹنگ کے دوران وزیر منکال وئیدیا نے ضلع کے لئے ضروری سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل کے تعلق سے اہم اشارے دئے جس کے بعد کانگریسی حکومت کے دوران ضلع شمالی کینرا میں دو سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹلس قائم ہونے کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں۔

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل شمس اسکول کا منفرد پروگرام

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر٥ جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم  اسکول، نیو شمس اسکول  میں بھی  منایا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے ...

بھٹکل میں بارش ندارد؛ شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال؛ ٹھنڈے پانی کی ندی بھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

  بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز  نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے  پینے کا پانی میسر نہیں  ہے۔ جس  کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف  صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں  کے کنووں میں ...

بجلی نرخ میں اچانک اضافےسے بھٹکل کے عوام پریشان؛ تنظیم نے کی ہیسکام سے ملاقات؛ عوام کے لئے اہم پیغام

کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد 200 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کے بجائےبجلی نرخ میں اچانک اضافہ سے بھٹکل کے عوام پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، پتہ چلا ہے کہ لوگوں کو ہرماہ جتنا بل موصول ہورہا تھا، اس ماہ کسی کو ایک ہزار روپیہ زائد موصول ہوا ہے تو کسی کو دوہزار روپیہ اور کسی ...

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر بھٹکل شمس اسکول کا منفرد پروگرام

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر٥ جون کو بھٹکل کے کئی نجی اور سرکاری اسکولوں میں خصوصی پروگرام منعقد کئے گئے، اسی طرح کا ایک انوکھا اور منفرد پروگرام معروف انگریزی میڈیم  اسکول، نیو شمس اسکول  میں بھی  منایا گیا، پہلے تو اسکول کیمپس میں شجرکاری کی گئی، جس کے دوران مہمان خصوصی کے ...

بھٹکل میں بارش ندارد؛ شدید گرمی سے لوگوں کا حال بے حال؛ ٹھنڈے پانی کی ندی بھی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل

  بھٹکل میں ابھی تک مانسون کا آغاز  نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھتی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ عوام کے لئے  پینے کا پانی میسر نہیں  ہے۔ جس  کو لے کر بھی عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف  صاف پانی کے کنویں سوکھ گئے ہیں اور دوسری طرف بھٹکل کے نشیبی علاقوں میں جہاں  کے کنووں میں ...

جے این یو میں طالبات کے اغوا کی کوشش کا سنسنی خیز واقعہ! وی سی سے کارروائی کا مطالبہ

 راجدھانی دہلی میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی کا کیمپس خواتین کے لیے محفوظ جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم اس خیال کے برعکس یہاں 6 جون کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ طلباء کے مطابق نشے میں دھت لڑکے ہریانہ رجسٹریشن نمبر والی سفید کار کے ذریعے کیمپس میں ...

اڈیشہ ریل حادثہ: نیپال سے ہندوستان پہنچے والدین کو سخت مشقت کے بعد مل گیا 15 سالہ بیٹا، امنڈ پڑے جذبات

اڈیشہ کے بالاسور میں 2 جون کو پیش آئے خوفناک ٹرین حادثہ میں کئی لوگوں نے اپنے رشتہ داروں کو گنوا دیا۔ کئی لوگ اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے اور اہل خانہ امید میں در در بھٹک رہے ہیں۔ اس درمیان کئی ایسی کہانیاں بھی سامنے آ رہی ہیں جس نے لوگوں کو حیران کیا ہے۔ کچھ ایسا ہی ...