بھٹکل: سکینڈ پی یو سی کے دوسرے ضمنی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کے لیےNWKRTC بسوں میں مفت سفرکی سہولت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th August 2023, 11:54 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 18 اگست (ایس او نیوز): نارتھ ویسٹ کرناٹک روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن  (NWKRTC) نے سکینڈٖ پی یو سی کے دوسرے سپلیمنٹری امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کی سہولت کے لئے مفت بس سروس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ امتحانات 21 اگست سے شروع ہونے والے ہیں اور 2 ستمبر کو اختتام پذیرہوں گے۔

NWKRTC کے ڈپٹی چیف مینجر ایچ رمن گوڈا نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ PUC 2nd سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کو چاہئے کہ وہ NWKRTC کی کسی بھی بس پرچڑھ کر کنڈیکٹر کو اپنا امتحانی ہال ٹکٹ دکھا کرمفت میں اپنے گھر کے قریبی بس اسٹاپ سے امتحانی مراکز اورامتحان کے بعد اسی طرح NWKRTC کی کسی بھی بس پرسوار ہوکر واپس اپنے گھر لوٹ سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ NWKRTC کی سٹی بس، دیہاتی بس، جنرل بس یہاں تک کہ ایکسپریس بس پر بھی طلبہ کےلئے فری بس کی سہولت دستیاب ہوگی.

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں موبائل کو ہیک کرکے بینک اکاونٹ سے نکالی گئی 4.4 لاکھ کی رقم

بھٹکل میں ایک ماہی گیر کشتی کے مالک نے پولیس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرائی ہے کہ نامعلوم افراد نے اس کے موبائل فون کو ہیک کرکے موبائل بینکنگ کے ذریعے اس کے بینک اکاونٹ سے چار لاکھ چالیس ہزار روپئے چرا لئے ہیں۔ 

 مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ ؛ 120 طلبہ رہے شریک

مدارس و اسکول میں سالانہ تعطیلات کے موقع پر  مرکز حافظ ابن حجر العسقلانی بھٹکل کے زیر اہتمام حسب سابق پندرہ روزہ اسلامک سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو 21 اپریل سے لے کر 5 مئی تک کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

سیول سروسس، جوڈیشیری اور میڈیا میں آبادی کے حساب سے مسلمانوں کی نمائندگی ضروری؛ مولانا فضل الرحیم مجّددی کا بھٹکل میں پرسوز خطاب

ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے اور جمہوری ملک کا اُصول یہ ہوتا ہے کہ جس کی جتنی آبادی ہوتی ہے ملک میں اُس کی اتنی  حصہ داری ہوتی ہے۔ یعنی آبادی کے تناسب کے حساب سے ملک کے تمام شعبوں کی انتظامیہ میں اُتنی ہی حصہ داری ہونی چاہئے۔ ضابطہ اور اُصول کے مطابق اگر آپ کی آبادی 18 فیصد ہے ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...

بہار میں روڈ شو کر رہے پی ایم مودی سے کانگریس نے پٹنہ سے متعلق پوچھے 4 سوالات

لوک سبھا کی انتخابی مہم کے لیے آج وزیر اعظم بہار کے پٹنہ  میں ہیں۔ یہاں وہ روڈ شو کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر کانگریس کی جانب سے پی ایم مودی سے 4 سوالات کیے گئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش کے ذریعے کیے گئے ان سوالات میں پٹنہ اسمارٹ سٹی، بہٹا ایئرپورٹ، پیپر لیک اور ...

بی جے پی دہلی والوں کی مفت بجلی اور پانی بند کرنا چاہتی ہے: اروند کیجریوال

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور  دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ جیل گئے تو بی جے پی عوام کی مفت بجلی اور پانی بند کردے گی اور سرکاری اسکولوں اور اسپتالوں کو خراب کردے گی۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

دہلی- ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، 3 لوگوں کی دردناک موت، 6 زخمی

دہلی-  ممبئی ایکسپریس وے پر اتوار (12 مئی) کی صبح ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں تین افراد کی دردناک موت ہوگئی ہے جبکہ 6 لوگ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ تمام لوگ ایک ہی خاندان کے تھے جو استھیاں لے کر ہری دوار وسرجن کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں یہ حادثہ ہو گیا۔

دبئی ۔ منگلورو فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافر کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی کیا گیا گرفتار

  دبئی   سے  منگلورو اُڑان کے دوران فلائٹ  میں  بدتمیزی کرنے والے مسافر کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی گرفتار کرلیا گیا  اور اُس کے  خلاف ایر انڈیا ایکسپریس کے عملہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔