دبئی ۔ منگلورو فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافر کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی کیا گیا گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 12th May 2024, 8:11 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو، 12/مئی (ایس اونیوز /ایجنسی)  دبئی   سے  منگلورو اُڑان کے دوران فلائٹ  میں  بدتمیزی کرنے والے مسافر کو مینگلور ائرپورٹ پر اُترتے ہی گرفتار کرلیا گیا  اور اُس کے  خلاف ایر انڈیا ایکسپریس کے عملہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ۔

فلائٹ کے سیکورٹی کوآرڈینیٹر سدھارتھ داس نے محمد بی سی کے خلاف بجپے  پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ یہ واقعہ 9/ مئی کی صبح کا ہے اور اسی شام ایف آئی آر درج   کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  پڑوسی ریاست کیرالہ کے کنوّ ر کے  رہنے والے  محمد بی سی  نے 8/ مئی کی رات ایرانڈیا ایکسپریس فلائٹ میں دبئی سے منگلورو کا سفر کیا اور اگلے دن صبح 7:30بجے منگلورو انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچا۔ اس پر الزام ہے کہ فلائٹ کے دبئی سے پرواز کرنے کے بعد محمد ٹوائلٹ گیا تھا، پھر باہر نکالنے کے بعد عملہ کے ایک رکن سے کرشنا نامی شخص کے بارے میں دریافت کیا جس کے تعلق سے   بتایا گیا ہے کہ وہ  اس فلائٹ کی مسافرین کی فہرست میں نہیں تھا۔ جب عملہ نے اُسے بتایا کہ  کرشنا نامی کوئی مسافر فلیٹ میں نہیں ہے تو اُس نے بے تکے سوالات کرکے اور غیرضروری طور پرکئی بار سرویس بٹن دباکرعملہ کو پریشان کرنا شروع کیا۔ پھر اس نے اپنی لائف جیکٹ نکالی اور عملہ کو دیتے ہوئے کہا کہ وہ اسے لینڈگ کے بعد استعمال کرے گا۔

پولس کے اعلیٰ  ذرائع کے مطابق جب فلائٹ بحیرہ عرب کے اوپر سے پرواز کررہی تھی تو اس نے مبینہ طو رپر یہ بھی کہا کہ وہ  فلائٹ سے  باہر جانا چاہتا ہے ،  اس بات سے  فلائٹ کے اندر موجود دیگر مسافروں میں خوف وہراس  پیدا ہوگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن کی پانچ نئی اسکول بسوں کا افتتاح

نجمن حامئی مسلمین  بھٹکل کے    تعلیمی اداروں کے لئے آج جمعرات کو 5 نئی اسکول بسوں کا افتتاح  عمل میں آیا، اس موقع پر  انجمن کے صدر  یونس قاضیا، جنرل سکریٹری  اسحاق شاہ بندری ، سابق جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل سمیت کئی دیگر  عہدیداران واراکین انتظامیہ موجود تھے۔

انکولہ چٹان کھسکنے کا معاملہ: فوت شدہ خاتون کی آخری رسومات میں تعاون کرنے والے مینگلور کے صحافیوں کی ڈی سی نے کی تہنیت

دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن نے انکولہ کے شیرور میں چٹان کھسکنے کے بعد ملبے کے اندر دب کر ہلاک ہونے والی خاتون کی آخری رسومات انجام دینے میں تعاون کرنے والے مینگلورو کے صحافیوں کی انسانیت نوازی کو سراہا اور ان کی تہنیت کی

ہوناور کے شراوتی کنارے بسنے والوں کے لئے جاری ہوا الرٹ؛ لنگن مکی میں بڑھ گئی پانی کی سطح

ہوناور میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں لنگن مکّی آبی ذخیرے میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کی طرف بڑھنے لگی ہے جس کی وجہ سے شراوتی ندی کے دونوں کناروں پر بسنے والوں کے چوکنا رہنےکا پہلا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

انکولہ : ایک ڈرائیور اور لاری کی تلاش کا جائزہ لینے پہنچ گئے کیرالہ ایم پی - خبر گیری میں ناکام رہے کینرا ایم پی

شیرور میں پہاڑی کھسکنے کے بعد جہاں کئی لوگوں کی جان گئی وہیں پر کیرالہ کے ایک ٹرک اور اس کے ڈرائیور ارجن کی گم شدگی بھی ایک اہم مسئلہ بنا ہوا ہے اور اس کی تلاشی مہم کا جائزہ لینے کے لئے پہلے تو کیرالہ کے ایک رکن اسمبلی جائے وقوع پر پہنچ گئے ، پھر اس کے بعد کوزی کوڈ ضلع کے رکن ...

نیٹ کی ترمیم شدہ ’میرٹ لسٹ‘ جلد ہوگی جاری، 4 لاکھ امیدواروں کے نتائج پر پڑے گا فرق!

 سپریم کورٹ نے ان تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا ہے جس میں نیٹ-یو جی امتحان کو منسوخ کرنے اور نئے امتحان کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اس بات کے ثبوت کافی نہیں ہیں کہ امتحان میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں، اس لیے 24 لاکھ بچوں کے لیے دوبارہ امتحان کا انعقاد ...

منالی ۔ لیہہ قومی شاہراہ پر بادل پھٹنے سے بھاری نقصان، پلچان میں سیلاب

ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں کل رات موسلا دھار بارش ہوئی۔ اس بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ کل رات منالی-لیہہ قومی شاہراہ-003 پر پلچان کے قریب بادل پھٹ گیا۔ بادل پھٹنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے پتھر آ گئے ...

کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کی ہائی کورٹ میں عرضداشت، نوٹس جاری

بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رنوت کی پارلیمنٹ کی رکنیت پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہائی کورٹ میں ان کے انتخاب کو چیلنج کرتے ہوئے ایک عرضداشت داخل کی گئی ہے جس میں ان کے پورے انتخابی عمل کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ ...

مانسون اجلاس: کسانوں کو دھوکہ دے رہی حکومت، 70 ہزار روپے فی ایکڑ کی ٹیکس وصولی!

کانگریس سمیت پوری اپوزیشن نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ حکومت کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور ان سے 70 ہزار روپے فی ایکڑ ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ کانگریس کے رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی بجٹ 2024-25 پر عام بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’کرسی بچانے‘ کا بجٹ ہے۔ اس بجٹ میں ...