بھٹکل:کرونا وائرس متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے کیا ضلع شمالی کینرا ریاست میں پہلے نمبر پر آ جائے گا؟ 54 کی رپورٹ آنی باقی ہے

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2020, 6:42 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل ،30؍مارچ (ایس او نیوز) ساحلی علاقے میں شدت کی گرمی کی وجہ سے کورونا وائرس کی وباء زیادہ پھیلنے کے امکانات ویسے تو کم ہیں، لیکن ریاستی سطح پر کورونا متاثرین کی تعدادکا جائز ہ لیا جائے تو بھٹکل کے پائے گئے مریضوں کی وجہ سے ضلع شمالی کینرا کا نمبرسر فہرست آنے کے امکانا ت پیدا ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم کی طرف سے جو لاک ڈاؤن کی ہدایت دی گئی ہے اس پر پوری طرح عمل کرنااور آپسی سماجی رابطے سے دوررہنا ضروری ہے۔ اسی صورت میں 14اپریل تک کورونا کی وباء کوقابو میں لایا جاسکے گا۔بصورت دیگر اس لاک ڈاؤن کی مدت کو 30اپریل تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کا خیال یہ ہے کہ کورونا وائرس شدید گرم ماحول میں زیادہ دیر پنپ نہیں سکتا۔ اس پہلو سے دیکھا جائے تو ساحلی علاقے میں اس وباء کا خاتمہ جلد ہوجانا چاہئے، کیونکہ ساحلی علاقوں میں  اس وقت درجہ حرارت 35ڈگری سیلسیس تک چڑھ چکا ہے۔دنیا کے دوسرے مقامات پر جہاں جتنا سرد ماحول ہے وہاں یہ وبا ء زیادہ تیزی سے پھیلی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کووِڈ 19کے معاملات 8ڈگری سیلسیس اور اس سے بھی کم والے درجہ حرارت میں بہت بڑی تعداد میں سامنے آئے ہیں۔

ضلع شمالی کینرا میں درجہ حرارت تیز ہونے کے باوجود بھی بیرونی ممالک سے واپس لوٹنے والے اپنے ساتھ اس مرض کو لانے کا سبب بن رہے ہیں، جس پر قابو پانے کے لئے کسی بھی قسم کی غفلت نہیں برتی جانی چاہیے۔اوران لوگو ں کا خودکو سماجی رابطے سے منقطع نہ کر نا بڑی مصیبت بن سکتا ہے۔

اس وقت ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد 8ہے جس میں ایک  مریض کا پتہ مینگلور وینلاک اسپتال میں  ایڈمٹ ہونے کے بعد چلا ہے ، اسی طرح  54افراد کے گلے سے لیے گئے تھوک کے نمونوں کی جانچ رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ اور تشویش ناک بات یہ ہے کہ اس میں سے 52مشتبہ افراد بھٹکل کے باشندے ہیں۔اور یہی ایک خطرناک پہلو ہے کہ کہیں ان افراد کی وجہ سے کورونا کی وباء مزید نہ پھیل جائے۔

جن مشتبہ افراد کی رپورٹ آنی باقی ہے،وہ سب 20مارچ کے بعدبیرون ملک سے لوٹنے لوگ ہیں۔اگرخدانخواستہ ان 52افراد میں سے کچھ لوگوں کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آگئی تو بہت ہی خطرناک بات ہوگی، کیونکہ پھر ان لوگوں کے گھروالوں،آس پاس رہنے والوں، ملاقاتیوں اور گھومنے پھرنے کی جگہوں پر ان کے ذریعے وائرس پھیلنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔اس طرح مشتبہ اور متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔اور ضلع شمالی کینرا جو اس وقت کورونا وباء کے معاملے میں ریاست میں دوسرے نمبر پر ہے، کہیں وہ پہلے نمبر پر نہ آجائے۔اللہ کرے کہ ایسا نہ ہواور یہ وباء جلدسے جلد قابو میں آجائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔