کرناٹک میں کورونا وائرس کے 6 ؍ تازہ متاثرین ۔مزید 2 ؍ اموات

Source: S.O. News Service | Published on 20th April 2020, 11:46 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 20؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹک میں کورونااوائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں اتوار کے روز قدرے کمی رہی اور صرف 6 تازہ معاملات سامنے آئے لیکن اس کے ساتھ ہی اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے دو اور لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 16 تک جا پہنچی ۔

دکشن کنڑا ضلع کے منگلورو میں ایک 50 سالہ خاتون جسے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا اس نے دم توڑ دیا۔ دوسری موت بنگلورو میں ہوئی ۔ ان کو بھی سانس لینے میں دسورای کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

کرناٹک میں اتوار کے روز 6 ؍ تازہ معاملات سامنے آئے ان میں سے 4 میسورو سے ہیں۔ اتوار کے روز ریاست میں کم معاملات سامنے آنے سے عوام اور حکومت کو کچھ حد تک راحت کی سامنے آنے سے عوام اور حکومت کو کچھ حد تک راحت کی سانس لینے کا موقع ملا ۔

گزشتہ تین چار دن کے دوران کرناٹک میں ایک سو سے زیادہ لوگ اس وائرس سے متاثر پائے گئے جس کے سبب سرکاری اور عوامی حلقوں میں اس وائرس سے متاثر پائے گئے جس کے سبب سرکاری اور عوام حلقوں میں وائرس کی دہشت میں اضافہ ہوگیا۔ تاہم اتوار کی شام5 بجے تک کی رپورٹوں کے مطابق کرناٹک میں صرف چھ نئے معاملات سامنے آئے ہیں ان میں میسورو کے چار تازہ معاملات کے علاوہ دکشن کنڑا ضلع سے دو تازہ معاملہ سامنے آئے ۔ اس تازہ اضافہ کے ساتھ کرناٹک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 390 تک پہنچ گئی۔ مرنے والوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ۔

ریاست کی راجد ھانی بنگلورو سے اتوار کے روز کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ۔ کرناٹک میں اب تک صحت تاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 111 ہوگئی ہے جبکہ 263 مختلف اسپتالوں میں اب بھی زیر علاج ہیں۔

بنگلورو میں متاثرین کی تعداد 100 رہی، میسورو84 ، بیلگاوی 42 ، کلبرگی 22، وجئے پور 21 ، باگل کوٹ 21 ، دکشن کنڑا15 ، بیدر 14، چکبالاپور13 ، بیلاری 13، منڈیا12، اُتر کنڑا11، دھارواڑ 7، بنگلورو رورل 5، اُڈپی 3، گدگ 3، داونگرے 3، ٹمکورو1، کورگ1۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔