ساحلی کرناٹکا میں اخلاقی پولس گیری کے نام پر ہورہی غنڈہ گردیوں پرنکیل کسنے کا کام شروع؛ کیا غنڈہ عناصر کے خلاف کاروائی ہوگی ؟

Source: S.O. News Service | Published on 16th June 2023, 2:26 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو، 16/جون (ایس او نیوز/ایجنسی) ساحلی کرناٹک میں اخلاقی پولس گیری کے نام پر ہونے والی غنڈہ گردیوں پر نکیل کسنے کی تیاریوں کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن کیا واقعی ایسے غنڈہ عناصر کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی، یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کیونکہ اخلاقی پولس گیری کے نام پر ہوئے والی غنڈہ گردیوں کی وارداتیں ساحلی اضلاع بالخصوص اُڈپی اورمینگلور میں نئی نہیں ہیں۔ لیکن اِس بارحکومت نے ایسی کاروائیوں پرلگام کسنے کے لئے اینٹی کمیونل وِنگ قائم کرتے ہوئے اپنا کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

منگلورو کے پولیس کمشنر کلدیپ کمارجین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے وزیرداخلہ جی پرمیشور کی ہدایت پر دو دن قبل جو وِنگ تشکیل دی گئی ہے اس کی قیادت سٹی اسپیشل برانچ انسپکٹرشریف کو سونپی گئی ہے جبکہ ٹیم کی نگرانی اسسٹنٹ پولیس کمشنر پی اے ہیگڑے کریں گے۔ اے سی پی ہیگڑے ڈائریکٹ پولیس کمشنرکورپورٹ کریں گے۔ منگلورو پولیس کمشنرنے یہ بھی بتایا کہ وِنگ سبھی فرقہ وارانہ معاملوں میں ملزم اشخاص کی نگرانی کرے گی۔ ان کی سرگرمیوں پرنظر رکھی جائے گی اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ معاملے کے متاثرین کو پریشانی نہ ہونے پائے۔

پولس کمشنر نے بتایا کہ یہ ٹیم گزشتہ 10 سالوں میں سامنے آئے ہوئے قریب 200 معاملوں کی نگرانی کرے گی۔ مزیدبتایا کہ ٹیم کسی بھی ایسے معاملے پر نظر رکھے گی جو فرقہ وارانہ تشدد، نفرت پھیلانے والی تقاریر،اخلاقی پولس گیری کے نام پر غنڈہ گردی، سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے اور گائے چوری کو فروغ دینے کے معاملات پر نظررکھے گی۔ اس سلسلے میں کسی بھی طرح کا معاملہ پیش آنے کی صورت میں عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے متعلقہ علاقہ کے پولس تھانہ میں معاملہ درج کرے، جہاں سے یہ معاملہ اینٹی کمیونل وِنگ کو منتقل کر دیا جائے گا اور پھر یہ وِنگ۔ اپنی کارروائی شروع کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...