انکولہ ہوائی اڈے کے لئے زمین سے محروم ہونے والے کسانوں کو حکومت دے گی 5 گُنٹہ زمین

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st October 2023, 6:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

انکولہ 21 / اکتوبر (ایس او نیوز)  انکولہ میں مجوزہ ہوائی اڈے کی تعمیر کے لئے اپنی زمینوں سے محروم ہونے والے کسانوں کو ریاستی حکومت نے فی کس پانچ گُنٹہ زمین دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔     انکولہ میں مجوزہ ایئر پورٹ کے لئے تحویل اراضی اور مختلف انفرا اسٹرکچر فراہم کرنے والے اس منصوبے سے متعلق جائزہ لینے کے لئے آج وزیر اعلیٰ سدارامیا نے بینگلورو میں میٹنگ منعقد کی ۔ اس میٹنگ میں ایئر پورٹ منصوبے میں اپنی زمینوں سے محروم ہونے والوں کو  اتفاق رائے سے  پانچ گنٹہ زمین دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 

    میٹنگ کے بعد اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اتر کنڑا ضلع انچاج وزیر  منکال وئیدیا نے کہا کہ اپنی زمین سے محروم ہونے والوں کو متبادل زمین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ محروم ہونے والوں کو معاوضہ فراہم کرنے میں کوئی تفریق اور امتیازی سلوک نہ ہو، اس مقصد کے تحت سب کو یکساں معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس منصوبے کی وجہ سے جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں ان کے لئے سائنٹفک انداز میں سروے کرکے انہیں معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے مقامی افراد کو روزگار مہیا کرنے کا بھی بھروسہ دلایا گیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ کی میٹنگ میں بہت ہی مثبت فیصلے ہوئے ہیں ۔ کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، اس بات کو ذہن میں رکھ کر کچھ فیصلے کیے گئے ہیں ۔ معاوضہ کی ادائیگی یا سروے کے کام میں ہونے والی کوتاہیوں کو درست کیا جائے گا ۔ منصوبے پر عمل در آمد کے لئے حکومت کی طرف سے جلد ہی اقدامات کیے جائیں گے ۔

    اس میٹنگ میں وزیر ماہی گیر و بندرگاہ منکال وئیدیا کے علاوہ انڈسٹریز اور انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے وزیر ایم بی پاٹل ، کاروار رکن اسمبلی ستیش سئیل، وزیر اعلیٰ کے سیاسی سیکریٹری نصیر احمد، محکمہ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری گورَو گپتا، وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری ضیاء اللہ ، محکمہ مالیات کے سیکریٹری پی سی جعفر، محکمہ انفرااسٹرکچر کے جوائنٹ سیکریٹری ھیفسیبا رانی کورلا پاٹی کے علاوہ دیگر اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ 

Bhatkal: Farmers affected by Ankola Airport Project to receive 5 guntas of land from Government

ایک نظر اس پر بھی

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ؛ بنگلورو ساؤتھ سے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج

کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 میں سے 14 سیٹوں کے لیے جمعرات (26 اپریل) کے روز دوسرے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران، بنگلورو ساؤتھ سیٹ سے بی جے پی امیدوار اور موجودہ ایم پی تیجسوی سوریا کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ان پر مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کا الزام ہے۔ 25 اپریل کو موجودہ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

کرناٹک میں پہلے مرحلہ میں تقریباً 70 فیصد پرامن پولنگ، راجدھانی بنگلورو کی تینوں سیٹوں پر پولنگ 50 فیصد تک محدودرہ گئی

کرناٹک میں پہلے مرحلہ کے لوک سبھا انتخابات میں 14 لوک سبھا حلقوں میں پولنگ اکا دکا وارداتوں کو چھوڑ کر پر امن رہی۔ چامراج نگر میں پتھراؤ، بعض مقامات پر پولنگ کا بائیکاٹ اور احتجاج کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پولنگ انتہائی پر سکون رہی۔

پی ایم مودی کے ہندو۔مسلم والے حالیہ بیانات کو لے کر راہول گاندھی نے کہا؛ انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے اس لئے مودی گھبراگئے ہیں، کچھ دنوں میں آسکتے ہیں آنسو

پی ایم مودی کے حالیہ ہندو۔مسلم بیانات او رکانگریس کے  انتخابی منشور کو لے کر غلط بیانی   پر مودی کو نشانہ تاکتے ہوئے  کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے  کہا کہ  لوک سبھا انتخابات میں مودی حکومت کی ہار یقینی ہے،  اس لئے وہ  اقتدار ہاتھ سے نکلنے کو لے کر گھبرا گئے ہیں،  مودی کی زبان ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...