انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے سابق صدر اور سماجی قائد عبدالرحیم جوکاکو امریکہ میں انتقال کر گئے

Source: S.O. News Service | Published on 1st March 2021, 7:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم/مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل کے قومی مرکزی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین کے سابق صدر  اور سماجی قائد جناب عبدالرحیم جوکاکو (82)  امریکی شہر لاس اینجلیس میں انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحوم اپنے اہل و عیال کے ساتھ امریکہ میں رہائش پزیر تھے اور پچھلے کچھ دنوں سے ڈھلتی عمر سے متعلقہ امراض کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔آپ کے پس ماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران کے علاوہ سیکڑوں قرابت دار اور چاہنے والے شامل ہیں۔

جناب عبدالرحیم مرحوم کی پیدائش 1940 میں ہوئی تھی۔ آپ کی ابتدائی تعلیم بھٹکل کے سرکاری بورڈ اسکول میں اور ثانوی تعلیم مڈیکیرے [کورگ] میں مکمل ہوئی۔ آپ نے یونیورسٹی کالج بنگلورو سے 1963میں میکانیکل انجینئرنگ میں گریجویشن کیا پھر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میرٹھ سے سند فراغت حاصل کی۔ مدراس [ چینئی] اور بنگلورو کے کچھ اہم اور بڑے صنعتی اداروں میں بحیثیت انجینئر آپ نے 16سال تک خدمات انجام دیں ۔ اس کے بعد آپ نے دبئی حکومت کے فیڈرل الیکٹری سٹی اینڈ واٹر اتھاریٹی میں چیف انجینئر کی حیثیت سے 25برس تک خدمات انجام دیں۔ 

آپ زندگی بھر وطن عزیز کے تعلیمی اور سماجی اداروں سے جڑے رہے اور قومی و ملی خدمات کی انجام دہی میں مصروف رہے۔ 1987میں آپ انجمن کی مجلس انتظامیہ کے لئے منتخب ہوئے۔ 2003 - 07 تک انجمن کے نائب صدر، 2007- 15تک جنرل سیکریٹری اور 2015 - 20 تک آپ انجمن کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔

کرناٹک  کے سابق   وزیر  جناب جوکاکو شمس الدین مرحوم کے فرزند  عبدالرحیم جوکاکو بھٹکل مسلم جماعت دبئی کے  سکریٹریٹری، نائب صدر اور صدر  کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جماعت المسلمین بھٹکل، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل، بھٹکل مسلم جماعت بنگلورو اور بھٹکل مسلم خلیج کاونسل وغیرہ سے بھی آپ منسلک  تھے۔جبکہ دبئی میں ملازمت کے دوران   ساحل آن لائن کے قیام کے لئے بھی آپ نے ایڈیٹرساحل آن لائن عنایت  اللہ گوائی   کے  ساتھ مل کر   کافی جدوجہد کی تھی اور   ساحل آن لائن کے ذریعے منعقدہ پروگراموں میں آپ میڈیا کی اہمیت اور اس کی ضرورت پر کئی بار   خطاب کرتے ہوئے ذمہ داران قوم اور نوجوانوں   کو اس بات پر اُبھارا تھا کہ   ساحل آن لائن   قوم  کی ضرورت ہے لہٰذا ہمیں اس میڈیاکو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

عبدالرحیم جوکاکو صاحب کی رحلت پرانجمن حامئی مسلمین کے صدر جناب قاضیا مزمل صاحب  کے علاوہ  شہر اور بیرون ہند کے دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران نے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔ 

ان کے خاندانی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق عبدالرحیم جوکاکو مرحوم کی تدفین کل 2/ مارچ کو لاس اینجلیس میں شام کے وقت انجام دی جائے گی۔

تعزیتی  جلسہ:  جناب عبد الرحیم جوکاکو کی وفات پر کل منگل بعد نماز عصر انجمن کالج مسجد (انجمن آباد) میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا ہے جس میں عوام الناس سے کثیر تعداد میں شریک ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...