مینگلور کے قریب کڈبا میں  مسجد کے اندر جئے شری رام کے نعرے لگانے والے دونوں ملزمین گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 26th September 2023, 8:06 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،26 / ستمبر (ایس او نیوز) مینگلورو سے قریب 80 کلو میٹر دور ضلع  دکشن کنڑا  کے کڈبا میں واقع مردالا بدریہ جامع  مسجد کے احاطے میں   دیر  رات گھس کر جئے شری رام کے نعرے لگانے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا  ہے جن کی شناخت  کیرتن رائے  اور سچن پجاری  کے طور پر کی گئی ہے۔

ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہ دونوں اتوار دیر رات قریب گیارہ بجے  بائک پر آئے تھے، باہر بائک رکھ کر سیدھے مسجد کے احاطے میں گھس گئے اور جئے شری رام کے نعرے لگانے لگے۔  آواز سن کر جیسے ہی  مسجد کے امام صاحب باہر نکلے تو دونوں ملزمین موقع پر سے فرار ہوگئے ۔ 
    
چونکہ یہ پورا منظر مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے، اس بنیاد پر پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔

واقعے کو لے کر  ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’’مسجد چار دیواری سے گھری ہوئی ہے۔واقعہ کے وقت مسجد کے امام اور مسجد کمیٹی کے سربراہ اپنے دفتر میں موجود تھے۔ جب وہ باہر نکلے تو انہوں نے دیکھا کہ دو نامعلوم افراد مسجد سے نکل رہے ہیں۔ انہوں نے فوراً مسجد کی سی سی ٹی وی فوٹیج ا سکین کی۔  مسجد کمیٹی کے رکن محمد فاضل نے بتایا  کہ یہ علاقہ ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان ہم آہنگی کے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندو مسلم  اتحاد کو شرپسند عناصر  برداشت نہیں کرپارہے ہیں اور فرقہ وارانہ منافرت اور کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد اتی کرم داروں کا مسئلہ حل کرنا اور کمٹہ میں سوپر اسپیشالٹی اسپتال قائم کرنا میری اولین ترجیح؛ ڈاکٹر انجلی نمبالکر

اُترکنڑا لوک سبھا حلقہ  کا سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ اتی کرم کا ہے، یہاں کے زیادہ ترعلاقے جنگلات سے گھرے ہوئے  ہیں اوربہت زیادہ لوگ جنگلاتی زمین کو اتی کرم کرکے رہنے پر مجبورہیں، یہاں کے لوگ اگر مجھے اپنا ووٹ دے کر پارلیمنٹ بھیجتے ہیں تو میری اولین ترجیح اس مسئلہ کو حل کرنا ...

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...