کیا لوک سبھا انتخابات کی وجہ سےآئی پی ایل 2024 بیرون ملک میں ہو سکتا ہے؟

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2023, 11:48 AM | ملکی خبریں | اسپورٹس |

نئی دہلی، 31/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) عام انتخابات کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ 2024  کا شیڈیول تبدیل ہو سکتا ہے۔ آئی پی ایل 2024  یا تو جلد کرایا جا سکتا ہے یا  پھر اس کے کچھ میچ بیرون ملک  یا پورا آئی ی ایل بیرون ملک میں  کرایا جا سکتا ہے۔ یہ خبریں گشت کر رہی ہیں کہ لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے آئی پی ایل کا شیڈیول تبدیل ہو سکتا ہے ۔

بی سی سی آئی  کی جانب سے ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے لیکن سال 2009  میں بھی آئی پی ایل  جنوبی افریقہ میں منعقد ہوا تھا ۔اسی لئے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آئی پی ایل 2024  بیرون ملک میں بھی کرایا جا سکتا ہے ۔لیکن  ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا جلد ی آئی پی ایل 2024 کے انعقاد پر غور کر رہا ہے۔

اگر آئی پی ایل 2024  جلد کرایا گیا تو اس کے لیے جلد ہی ونڈو کی تلاش شروع کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے اس پر اثر پڑ سکتا ہے۔خبریں ہیں کہ  آئی پی ایل 2024 مارچ میں منعقد کیا جا سکتا ہے۔ اس کا فائنل میچ مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔  واضح رہے آئی پی ایل 2019  کا فائنل میچ 12  مئی کو منعقد  ہو ا تھا۔ واضح رہے اس وقت پوری توجہ عالمی  کپ 2023 پر مرکوز ہے۔ اس کے بعد ہی کسی قسم کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے  اس سے پہلے بھی بیرون ملک میں  آئی پی ایل کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔ 2009 میں لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو آئی پی ایل کی میزبانی دی گئی۔ اسی وقت، 2014 کے لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے، اس کے کچھ میچ یو اے ای میں کھیلے گئے تھےاور کچھ میچز بھارت میں منعقد ہوئے۔ آئی پی ایل 2014 کا فائنل میچ بنگلور میں کھیلا گیا تھا ۔ میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا گیا۔ کولکتہ نے فائنل 3 وکٹوں سے جیت لیاتھا ۔ واضح رہے لوک سبھا انتخابات 2024 اپریل اور مئی میں کرائے جا سکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

سورت اور اندور کے بعد کانگریس کو پوری میں جھٹکا، اُمیدوار نے اپنا نام واپس لیا، سچریتا موہنتی نے الیکشن لڑنے کیلئے پارٹی سے فنڈ نہ ملنے کی شکایت کی

سورت اور اندور کے بعد اب کانگریس کو ادیشہ میں جھٹکا لگاہے جہاںپوری پارلیمانی  حلقے سے بی جےپی کے امیدوارسمبت پاترا کے مد مقابل اتاری گئیں سچریتا موہنتی  نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا۔ انہوں  نے  پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم کیلئے فنڈنگ ​​سے انکار کئے جانے کے بعد اپنا ٹکٹ ...

وہ آئین تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہوگا: ادھو ٹھاکرے

  شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو نہ صرف ہم، ہماری پارٹی بلکہ پورا ملک اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہوگا۔ مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کی ’نوکر‘ بن گئی ہیں۔ 4 جون کو نتائج کے بعد میری پارٹی کے لوگوں کو ہراساں ...

ہماری حکومت آئی تو صرف ذات پر مبنی مردم شماری ہی نہیں بلکہ معاشی سروے بھی ہوگا: راہل گاندھی

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر ذات پرمبنی مردم شماری اور معاشی سروے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت آنے کے بعد صرف ذات پر مبنی مردم شماری ہی نہیں بلکہ معاشی سروے بھی ہوگا جس کا مقصد یہ معلوم کرنا ہوگا کہ کس کے پاس کتنی دولت ہے۔ ملک کی 90 فیصد آبادی کو اپنی ...

سندیش کھلی کے اسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے اندر کتنی گندگی ہے: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  نے ہفتہ کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی کو "بنگال مخالف" قرار دیا اور اس پر "ہماری ریاست کو ہر ممکن سطح پر بدنام کرنے کی سازش" کرنے کا الزام لگایا۔ممتا بنرجی  کے تبصرے سندیش کھلی واقعہ پر ترنمول کانگریس کی طرف سے جاری کیے گئے مبینہ اسٹنگ ...

ہندوستان کی سیاست کو ٹھیک کرنے کے لیے نیا وزیر اعظم منتخب کرنے کا وقت آ گیا، پرینکا گاندھی کی ووٹرس سے اپیل

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ کی جا رہی تقریروں کو ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ وہ انتخابی تشہیر کے دوران جس طرح قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں، وہ وزیر اعظم عہدہ کے وقار کو مجروح کر رہا ہے۔ ہفتہ کے روز ایک جلسۂ عام سے خطاب ...

لوک سبھا انتخاب غیر جانبداری کے ساتھ ہوا اور ای وی ایم بھی ٹھیک رہا تو کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی صدر مایاوتی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخاب غیر جانبدارانہ طریقے سے ہوئے اور ای وی ایم میں بھی کوئی خرابی نہیں ہوئی تو بی جے پی کی کوئی گارنٹی، کوئی جملہ بازی کام نہیں آئے گی۔ انھوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے اچھے دن کا جو ...

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کا اعلان، روہت شرما کپتان

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لیے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ منگل 30 اپریل کو احمد آباد میں منعقدہ میٹنگ میں 15 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر دوپہر کو ہوٹل پہنچے۔ اس سے پہلے اگرکر نے دہلی میں ہندوستانی کپتان ...

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...