آئین تبدیل کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی؛ مخالفت میں پورا ملک کھڑا ہوجائے گا: ممبئی میں ادھو ٹھاکرے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 12:35 PM | ملکی خبریں |

ممبئی، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ لیکن ہم اُن کی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے پر صرف ہم اور ہماری پارٹی ہی نہیں  بلکہ پورا ملک اس کے خلاف اٹھ کھڑا ہوجائے گا۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ  مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کی ’نوکر‘ بن گئی ہیں۔ لیکن  4 جون کو نتائج  سامنے آنے کے بعد میری پارٹی کے لوگوں کو ہراساں کرنے والوں کو سود سمیت ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔

مہاراشٹرا  کے دھاراشیو (عثمان آباد) میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ جس دن وہ آئین کو تبدیل کرنے کی کوشش کرے گی پورا ملک اس کے خلاف کھڑا ہو جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کا بھی ذکر کیا اور نشانہ بنایا جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو ہندوستان کا اگلا وزیر اعظم بنانے کے لیے  پاکستان  بے چین ہے۔

ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ یہ بات ہندوستان کا وہ لیڈر کہہ رہا ہے جو پاکستان جا کر نواز شریف کے ساتھ کیک کھاکرآیا ہے۔ اس سے قبل کسی نے پاکستان جاکر کیک نہیں کھایا تھا۔ ادھو ٹھاکرے نے کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے  کہا کہ انڈیا الائنس کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد زراعت کے لیے بیجوں اور فصلوں کو کیڑوں سے بچانے کی ادویات نیز دیگر زرعی آلات و ساز و سامان پر سے جی ایس ٹی ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی اور ٹیکس کی دہشت گردی کو روکا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔