سندیش کھلی کے اسٹنگ سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے اندر کتنی گندگی ہے: ممتا بنرجی

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 12:23 PM | ملکی خبریں |

کولکاتہ ، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی  نے ہفتہ کو بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے پارٹی کو "بنگال مخالف" قرار دیا اور اس پر "ہماری ریاست کو ہر ممکن سطح پر بدنام کرنے کی سازش" کرنے کا الزام لگایا۔ممتا بنرجی  کے تبصرے سندیش کھلی واقعہ پر ترنمول کانگریس کی طرف سے جاری کیے گئے مبینہ اسٹنگ آپریشن ویڈیو کے رد عمل میں آئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں جو کچھ بھی ہوا وہ مبینہ طور پر مغربی بنگال کے اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کی طرف سے "منظم" کیا گیا تھا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ بی جے پی کے اندر 'سڑان'  اور گندگی کتنی گہری ہے۔

 ممتا بنرجی نے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا، "چونکا دینے والا سندیش کھلی اسٹنگ دکھاتا ہے کہ بی جے پی کے اندر کتنی گہری سڑان ہے. ’’بنگال کی ترقی پسند سوچ اور ثقافت سے نفرت میں بانگلا مخالفین نے ہماری ریاست کو ہر ممکن سطح پر بدنام کرنے کی سازش کی۔‘‘

ممتا بنرجی  نے الزام لگایا کہ ہندوستان کی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی دہلی کی کسی حکمران جماعت نے پوری ریاست اور اس کے عوام کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کی اور یہ پیشن گوئی کی کہ تاریخ اس بات کی گواہی دے گی کہ ’’دہلی کی سازشی حکمرانی کے خلاف بنگال غصے میں اٹھے گا‘‘ ان کے "بشورجن" (وسرجن) کو یقینی بنائے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’آج، پردہ ہٹا دیا گیا ہے، جس سے سندیش کھلی پر اپنی من گھڑت کہانیوں سے بنگال کی شبیہ کو خراب کرنے کی بی جے پی کی مذموم سازش کا انکشاف ہوا ہے۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔