سورت اور اندور کے بعد کانگریس کو پوری میں لگا جھٹکا، اُمیدوار نے واپس کی پارٹی ٹکٹ ؛ انتخابی مہم چلانے کے لئے فنڈ نہ ملنے کی شکایت

Source: S.O. News Service | Published on 5th May 2024, 12:40 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور، 5/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی) سورت اور اندور کے بعد اب کانگریس کو اُڑیشہ میں  بھی جھٹکا لگ  گیا ہے جہاں پوری پارلیمانی  حلقے سے بی جےپی کے امیدوارسمبت پاترا کے مد مقابل اتاری گئیں سچریتا موہنتی  نے الیکشن لڑنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ پارٹی نے  انہیں  انتخابی مہم کے لئے فنڈ فراہم نہیں کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فنڈ نہ دئے جانے کی شکایت کرتے ہوئے  سچریتا موہنتی نے  کانگریس کی طرف سے لوک سبھا انتخابات  لڑنے کے لئے دی گئی ٹکٹ کو واپس کردیا ہے۔

 کانگریس جس کے کئی  بینک کے کھاتے الیکشن شروع ہونے سے قبل ہی  منجمد کردیئے گئے ہیں، فنڈ کی شدید قلت کا سامنا کررہی ہے۔      موہنتی نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال کو ایک ای میل کر کے کہا ہے کہ پارٹی کے اُڑیشہ امور کے انچارج ڈاکٹر اجے کمار کی طرف سے  فنڈز دینے سےانکار کرنے سے ان کی انتخابی  مہم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

  موہنتی، پیشہ سے  صحافی ہیں ، جنہوں نے تقریباً۱۰؍ سال پہلے سیاست میں قدم رکھا۔ موہنتی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے مکتوب میں لکھا ہے کہ انہوں نے پوری میں انتخابی مہم چلانے کی پوری کوشش کی۔ اپنی ترقی پسند سیاسی مہم کی حمایت کیلئے عوامی چندہ کی مہم میں کوششوں کے باوجود، انھیں اب تک بہت کم کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مہم کے تخمینے والے اخراجات کو کم کرنے کی بھی کوشش کی۔ چونکہ وہ خود فنڈز اکٹھا نہیں کر سکتی تھیں، اس  لئے  انہوں نے مرکزی قیادت سے رابطہ کیا اور ان پر پوری پارلیمانی حلقہ میں موثر انتخابی مہم کے لیے ضروری پارٹی فنڈ مختص کرنے کی درخواست کی۔ الیکشن لڑنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے  انہوں  نے امید ظاہر کی کہ۲۰۲۴ء کے موجودہ انتخابات میں عوام بدعنوان اور گھپلوں میں ملوث حکمراں جماعتوں بی جے پی اور بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کو مرکز اور ریاست  میں اقتدار سے بے دخل کر دیں گے اور کانگریس کے ۵؍ نیائے  پتروں اور۲۵؍ گیارنٹیوں کو ووٹ کرنے کیلئے  وہ پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ واضح ہے کہ صرف فنڈز کی کمی ہی ہمیں پوری میں جیتنے والی مہم سے روک رہی ہے۔  میں  پارٹی ٹکٹ واپس کر رہی ہوں کیونکہ پارٹی فنڈنگ ​​کے بغیر پوری میں مہم چلانا میرے لئے ممکن نہیں ۔ ‘‘ موہنتی نے کہا کہ وہ کانگریس کی خاتون ہیں اور کانگریس کی اقدار کی سیاست ان کے ڈی این اے میں ہے۔ پوری لوک سبھا سیٹ کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ۶؍ مئی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ۹؍ مئی ہے۔ یہاں۲۵؍مئی کو ووٹنگ ہوگی۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں درجۂ حرارت 14 سال کا ریکارڈ توڑ 47 ڈگری کے پار، پنجاب میں 11 سال کا ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سورج کی تمازت نے عوام کو بے حال کر دیا۔ شدید گرمی سے معمولات زندگی درہم برہم دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں میں 21 مئی تک لو (گرم ہوا) چلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہی اپنے ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ شمالی ...

بی جے پی نے سواتی مالیوال کو بلیک میل کیا اور پھر کیجریوال کے خلاف سازش میں اسے شامل کیا، عآپ کا دعویٰ

عآپ لیڈر آتشی نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال ناجائز بھرتی معاملے میں گرفتاری کا سامنا کر رہی ہیں اور انھیں بی جے پی نے ’بلیک میل‘ کر وزیر اعلیٰ کیجریوال کے خلاف سازش کا حصہ بنایا۔

مالیوال حملہ کیس: چیف منسٹر کجریوال کا پی اے ویبھو کمار گرفتار

دہلی کمیشن برائے خواتین (ڈی سی ڈبلیو) کی سابق سربراہ سواتی مالیوال کی ایف آئی آر پر کارروائی کرتے ہوئے دہلی پولیس نے ہفتہ کے روز اروند کجریوال کے پرسنل سکریٹری ویبھو کمار کو چیف منسٹر دہلی کی قیامگاہ سے گرفتار کرلیا۔

2023 میں ’انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن‘ نے سب سے زیادہ ہندوستانیوں کو پریشان کیا، دیگر ممالک کے مقابلے حالت دگر گوں

دنیا میں کئی مواقع پر انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔ 2023 کا سال اس معاملے میں بدترین قرار دیا جا رہا ہے۔ خصوصاً ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین کے لیے سال 2023 سب سے خراب رہا۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے دس سال کے دور کا حساب نہیں دیا: تیجسوی یادو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بہار اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دس سال کے اپنے دور اقتدار میں ترقی کے لیے کیا کیا کام کیے ہیں، ان کا حساب ان کے پاس نہیں ہے۔ تیجسوی سارن پارلیمانی حلقے سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی ...

بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب کبھی حقیقت نہیں بنے گا: ایم کے اسٹالن

  تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کا تقسیم کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا اور اپوزیشن کی قیادت والے انڈیا اتحاد کی جیت ہوگی۔