کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th November 2023, 11:08 PM | خلیجی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 9/نومبر (ایس او نیوز) متعدد ملکوں میں بڑی کمپنیوں کا سسٹم ہیک کرنے والے  بین الاقوامی گروہ کو دبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق  یہ گروہ معروف کمپنیوں کے سی ای اوز اور ڈائریکٹرز کے ای میلز ہیک کرکے وارداتیں  انجام دے رہا  تھا۔ 

دبئی پولس کے توسط سے الامارات الیوم  میں شائع رپورٹ کے  مطابق    ہیکرز نے 36 ملین ڈالر دومرحلوں میں ملک سے باہر بھیجے تھے۔ پولیس کے ماتحت ای کرائمز کی سپیشل ٹیم  ہیکرز کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے تھی۔  بتایا گیا ہے کہ ہیکرز کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔ ان کا گروہ  43 افراد پر مشتمل تھا۔ گروہ کا سرغنہ جو کہ بیرون ملک میں مقیم ہے کی شناخت کرلی گئی ہے۔ دیگر 20 ملزمان کا پتہ لگالیا گیا ہے۔ گروہ کی گرفتاری میں انٹرپول سے تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ  ہیکرز کو حراست میں لینے کی کارروائی ’مونوپولی آپریشن‘ کے نام سے انجام دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا  گیا ہے کہ   کاروائی  اُس وقت شروع کی گئی   جب ایک ایشیائی ملک کی کمپنی کے وکیل نے  ای کرائم پورٹل کے ذریعے دبئی پولیس سے شکایت کی کہ ایک بین الاقوامی گروہ کمپنی کے سی ای او کا ای میل ہیک کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ وکیل نے اس حوالے سے ضروری تفصیلات پولیس کو پیش کردی تھیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

معروف سماجی کارکن ڈاکٹرواسیم مانی بنے مُرڈیشورریاض جماعت کے نئے صدر؛ بڈچول فوزان پھرایک بارجنرل سکریٹری کےعہدہ پرمنتخب

سعودی عربیہ  کے شہر ریاض میں  سماجی خدمات میں معروف ڈاکٹر واسیم مانی مرڈیشور جماعت ریاض کے صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ  جنرل سکریٹری کے عہدہ پر جناب بڑچول فوزان کا پھر ایک بار انتخاب عمل میں آیا ہے۔

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں موسلادھاربارش؛ کئی علاقوں میں سڑکیں تالاب میں تبدیل؛ کئی مکانوں میں گھس گیا پانی

دبئی سمیت عرب امارات کے مختلف شہروں میں جمعہ سے جاری موسلادھار بارش کا سلسلہ  بعض شہروں میں جاری رہا، البتہ دبئی میں  بارش  تو رُک گئی ہے، مگر پورا دبئی گہرے  بادلوں میں ڈھکا ہوا نظر آرہا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ پڑوسی  اماراتی شہر شارجہ، عجمان اور آس پاس کے علاقوں  میں اب بھی ہلکی ...

فلسطین پر ہورہی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے درمیان او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس؛ ایران بھی ہوا شریک : کیامتحدہونگے57مسلم ممالک؟

7/اکتوبر سے اسرائیل ملٹری کی طرف سے فلسطین پر وحشیانہ بمباری  اور گیارہ  ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید  کئے جانے  کے بعد   سعودی عرب میں عرب و اسلامی ممالک کا مشترکہ غیر معمولی سربراہی اجلاس منعقد کیا گیا ہے  جس میں فلسطین کے علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے ...

ایک ہی ویزا پر گلف کے مختلف ممالک کی سیر کرنا اب ہوگا ممکن؛ خلیجی کونسل نے مشترکہ سیاحتی ویزے کو دی منظوری

گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) میں شامل ممالک کے وزرائے داخلہ نے مسقط میں منعقدہ  اجلاس میں گلف کے مختلف ممالک کے لئے  مشترکہ سیاحتی ویزے کی منظوری دے  دی ہے۔ الاقتصادیہ کی رپورٹ کے مطابق جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نےبتایا کہ   مسقط میں عمانی وزیر داخلہ کی ...

ابوظہبی ایئرپورٹ کا نام بدل کر شیخ زائد انٹرنیشنل ائرپورٹ

 متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے شائع ہونے والے  معروف انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا اطلاق 9 فروری 2024 سے ہوگا جس دن 7 لاکھ 42 ہزار ...

میزورم میں حکمراں جماعت کے ساتھ وزیراعلیٰ خود بھی ہارگئے الیکشن

مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ میں انتخابی نتائج سامنے آنے کے اگلے روز یعنی پیر کوشمال مشرق کی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی گئی جس کے بعد انتخابی نتائج میں حکمراں جماعت کے ساتھ ساتھ  خود ریاست کے وزیراعلیٰ کو شکست سے دوچار ہونا پڑگیا۔

جرمنی میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج

جرمنی میں برفیلے طوفان کے بعد شدید برفباری نے درجہ حرارت کو مزید گھٹا دیا ہے جس کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے  مطابق برفباری کی وجہ سے میونخ ایئرپورٹ پر 760 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔