منگلورو پولیس نے کیا 3بین الریاستی چوروں کو گرفتار۔ 4.4 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th March 2019, 6:57 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو28؍مارچ (ایس او نیوز) پانڈیشور پولیس نے تین بدنام زمانہ بین الریاستی چوروں کو گرفتار کیا اور قبضے سے 4.4 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ ملزمین کے نام انیل کمار(۲۸سال)، ویریندراشیٹی(۴۰سال) اور عبدالرحیم عرف چَپّے تنّی رحیم (۴۲سال) بتائے جاتے ہیں۔ پولیس کے بیان کے مطابق ان چوروں کی گرفتاری کیرالہ کے کوئیلانڈی پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس کے تعلق سے ہوئی ہے۔ملزمین کے قبضہ سے کوئیلانڈی کے ایک مکان سے چوری کیے گئے 136گرام وزنی سونے کے زیورات، ایک دوسرے مکان سے چرایا گیا ٹیلی ویژن سیٹ اور کولشیکر میں واقع ایک گھر سے چرائے گئے تانبے کے برتن برآمد کیے گئے ہیں۔ ان سب چیزوں کی مجموعی مالیت کا اندازہ 4.4لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزمین میں سے انیل کمار کے خلاف کاروار پولیس اسٹیشن میں چوری کے تین معاملات، اڈپی پولیس اسٹیشن میں دو معاملات، کوزی کوڈ پولیس اسٹیشن میں ایک معاملہ اور کالیکٹ میڈیکل کالج پولیس اسٹیشن میں تین چوری کے معاملات درج ہیں۔جبکہ ویریندرا کے خلاف سورتکل، بنٹوال اور منجیشور پولیس اسٹیشن میں چوری کے معاملات درج ہونے کے علاوہ کوناجے پولیس اسٹیشن میں قتل کی کوشش کا کیس بھی درج ہے۔تیسرے ملزم عبدالرحیم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ منگلورو نارتھ پولیس اسٹیشن میں درج قتل کی کوشش کے دو معاملات میں وہ ملزم ہے۔ اس کے علاوہ برکے پولیس اسٹیشن، پانمبور، کوسٹل سیکیوریٹی اور منگلورو ایسٹ پولیس اسٹیشن میں گانجہ فروشی کے معاملات بھی اس پر درج ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ سال 2017میں اس کے خلاف غنڈہ ایکٹ بھی لاگو کیا گیا تھا۔

بین الریاستی چوروں کی اس ٹولی کوگرفتار کرنے کی مہم میں منگلورو سینٹرل کے اے سی پی سدھیر ہیگڈے کی قیادت میں پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کمار آرادھیا کی ٹیم نے کامیابی سے انجام دی ، جس کی نگرانی پولیس کمشنر سندیپ پاٹل ، ڈی سی پی ہنومنتھ رایا اور ڈی سی پی اوما پرشانت نے کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...