ٹوکیو پیرالمپکس: سنگھ راج ادھانا نے 10 میٹر ائیرپسٹل مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کیا

Source: S.O. News Service | Published on 1st September 2021, 12:04 AM | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ٹوکیو،31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان کے سنگھ راج ادھانا نے ٹوکیو پیرالمپکس کے دوران مردوں کے 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلہ میں کانسہ کا تمغہ حاصل کر لیا ہے۔ شوٹنگ (نشانہ بازی) میں یہ ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے، جبکہ ان مقابلوں میں اب تک ہندوستان کے کھلاڑی آٹھ تمغے جیت چکے ہیں۔ اس سے پلے اونی لیکھرا نے شوٹنگ میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ اونی کے علاوہ سمیت انتیل نے نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں ہندوستان کو طلائی تمغہ دلایا ہے۔

سنگھ راج ادھانا کے کانسہ کا تمغہ جیتنے پر اولمپکس کے تمغہ یافتہ ابھینو بندرا نے ٹوئٹ کر کے مبارک باد پیش کی ہے۔ مردوں کے 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلہ کے فائنل میں ناقابل یقین طریقہ سے واپسی کرتے ہوئے سنگھ راج ادھانا نے 216.8 کا اسکور بنا کر کانسہ کا تمغہ جیتنے کا کمال کر دکھایا۔ سنگھ راج ادھانا کو سوشل میڈیا پر لگاتار مبارکبادی حاصل ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے بھی ادھانا کے تمغہ جیتنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر لکھا، ’’سنگھ راج ادھانا کی کارکردگی غیر معمولی ہے۔ ہندوستان کے ہونہار نشانہ باز نے کانسہ کا تمغہ حاصل کر لیا۔ انہوں نے زبردست محنت کی ہے اور کامیابی حاصل کی۔ انہیں مبارک باد اور مستقبل کی کاوشوں کے لئے نیک خواہشات۔‘‘ ادھر، خواتین کے 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلہ کے فائنل میں ہندوستان کی روبینہ فرانسس 7ویں مقام پر رہیں۔ انہوں نے 128.1 کا اسکور بنایا اور اسی کے ساتھ وہ اس مقابلہ سے باہر ہو گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ٹی-20 ورلڈ کپ: پاکستان نے ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی

پاکستان نے اپنے اوپنرز کپتان بابر اعظم (ناٹ آؤٹ 68) اور محمد رضوان (ناٹ آؤٹ 79) کی شاندار نصف سنچریوں اور 152 رنوں کی ریکارڈ اوپننگ پارٹنرشپ کی مدد سے آئی سی سی ٹی-20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو یکطرفہ انداز میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں مسلسل پانچ میچوں میں شکست کھانے کا سلسلہ توڑ ...

ٹی۔ 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز

آسٹریلیا نے ہفتہ کے روز اپنے گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پورے پوائنٹس حاصل کئے۔ آسٹریلیا نےجنوبی افریقہ کو گروپ 1 کے اس مقابلے میں نو وکٹوں پر 118 رن کے معمولی اسکور پر روکنے کے بعد 19.4 اوور ...

آئی پی ایل فائنل میں چنئی نے دی کولکاتا نائٹ رائڈرس کو شکست، چنئی بنا چوتھی مرتبہ آئی پی ایل چیمپئن

سلامی بلے باز ڈو پلیسسز (86) کی بہترین نصف سنچری کے ساتھ روبن اتھپا کے (31) اور معین علی کے (ناٹ آؤٹ37) کی جارحانہ اننگز کے نتیجے میں چنئی سپر کنگس نے کولکاتا نائٹ رائڈرس کو  27 رنوں سے شکست دے دی اور چوتھی بار آئی پی ایل چمپئن بننے کا فخر حاصل کرلیا۔ 

آئی پی ایل 2021: کولکاتہ تیسری مرتبہ آئی پی ایل کے فائنل میں ، راہل ترپاٹھی نے چھکا لگا کر دلائی جیت

)  آئی پی ایل 2021 کا خطابی مقابلہ اب کولکاتہ نائٹ رائیڈرس اور چنئی سپرکنگس کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کے کے آر نے کوالیفائر 2 کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ دہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہی تھی اور اس کو کوالیفائر 1 میں چنئی سپرکنگس نے شکست دی تھی ۔ میچ ...

کانگریس نے پیگاسس کیس پرعدالت کے فیصلے کاخیرمقدم کیا

کانگریس نے بدھ کو سپریم کورٹ کے مبینہ پیگاسس جاسوسی کیس کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ’ستیہ میو جیتے۔‘‘پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے ٹویٹ کیاہے کہ بزدل فاشسٹوں کی آخری پناہ گاہ مبینہ قوم پرستی ہے۔

بھٹکل کے اعلیٰ افسران کے خلاف ہتک ذات مقدمہ درج ہونے کا معاملہ : سرکاری ملازمین سنگھا کی کڑی مذمت

18اکتوبر کو بھٹکل میونسپالٹی کے دکانوں کی نیلامی میں شریک ہوئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور چیف آفیسر کے خلاف بغیر کسی وجہ کے ، غیرقانونی طورپر ہتک ذات کا معاملہ درج کئےجانے کی کرناٹکا ملازمین سنگھ بھٹکل شاخ نے مذمت کی ہے۔

بھٹکل ہیبلے گرام پنچایت انتظامیہ پر رشوت خوری کا الزام : خصوصی میٹنگ میں الزام ثابت کرنے کا مطالبہ

تعلقہ کے ہیبلے گرام پنچایت کے چند ممبران نے گرام پنچایت انتظامیہ  پر رشوت خوری کا الزام عائد کئےجانےکو لےکر ہیبلے پنچایت ہال میں پنچایت ممبران کی  خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

 پتور میں نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ - پی ای ڈائریکٹر گرفتار ۔۔۔۔( مینگلور اور اطراف کی مختصر خبریں)

ایک پرائیویٹ کالج میں فزیکل ایجوکیشن (پی ای) ڈائرکٹر کی خدمات انجام دینے والے ایلیاز پنٹو کو نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسانی معاملہ میں 15 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔