رات بارہ بجے ہی بھٹکل میں منائی گئی یوم جمہوریہ کی تقریب؛ ہندوستانی آئین کی تجاویز پڑھ کر سنائی گئیں؛سینکڑوں لوگوں کی شرکت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 26th January 2020, 1:47 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 26/جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل میں  وی دی انڈین (بھٹکل) کی جانب سے تعلقہ اسٹڈیم کے باہر رات بارہ بجے یوم جمہوریہ کی تقریب نظر آئی جہاں  عوام نے  ہندوستانی آئین کی تجاویز پڑھ کر  ہندوستانی دستور کے تحفظ  کا عہد لیا۔

اس موقع پر شریک نوجوانوں نے  قومی ترانہ  جن گن من  بھی پڑھ کر سنایا، جبکہ ہندوستانی آئی کی تجاویز  یعنی  Preamble of constitution کی کاپیاں نوجوانوں میں تقسیم کی گئیں۔

اس سے قبل 25 جنوری کو  شام سے ہی  سوشیل میڈیا پر ایک مسیج وائرل ہورہا تھا جس میں اس پروگرام کے تعلق سے خبر دیتے ہوئے عوام الناس کو کثیر تعداد میں تعلقہ اسٹڈیم یعنی وائی ایم ایس اے میدان میں جمع ہوکر تقریب میں شریک ہونے کی درخواست کی  گئی تھی۔ متعلقہ مسیج   پڑھ کر  کافی لوگ رات 11:30 بجے تعلقہ اسٹڈیم کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ اس موقع پر جب عوام نے  تعلقہ اسٹدیم کے اندر جانے کی کوشش کی تو  پولس نے گیٹ کے سامنے ہی اپنی وین   اس انداز میں لگادی کہ داخلہ بند ہوگیا۔ پولس کو اس بات کی شکایت تھی کہ  آج کے پروگرام کے تعلق سے اُنہیں خبر نہیں دی گئی۔  پولس سے نہ اُلجھتے ہوئے عوام نے میدان کے باہر ہی  تقریب  منعقد کرنے کا فیصلہ لیا اور جیسے ہی رات کے بارہ بجے، مصباح نامی ایک نوجوان نے  بڑی آواز میں  عوام کو Preamble  پڑھایا  ،  جس کے فوری بعد  سبھی لوگوں نے مل کر قومی ترانہ پڑھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شہریت قانون کی مخالفت کرتے ہوئے  کہا تھا کہ  ہم بھارت کے دستور کو بچانے کے لئے   احتجاجاً 25 جنوری کی رات  کو بارہ بجے   ہی قومی ترانہ جن گن من پڑھیں گے اور عہد لیں گے کہ ہمیں ہندوستان کو اور امبیڈکر کے بنائے ہوئے ہندوستان کے آئین کو بچانا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے  ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ 26 جنوری  صبح ٹھیک  ساڑھے آٹھ بجے  بھٹکل تعلقہ اسٹڈیم میں  سرکاری طور پر  یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد ہوگا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...