ہوناور: شراوتی بیلٹ اندھیرے میں ڈوب گیا؛ 30 گھنٹوں سے الیکٹری سٹی غائب؛ عوام بالخصوص طلبا سخت پریشان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 4th July 2019, 3:57 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 3/جولائی (یس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کا  شراوتی بیلٹ  پچھلے 30 گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبا  ہوا  ہے اور محکمہ الیکٹری سٹی  علاقہ میں بروقت  بجلی سپلائی کرنے میں  بری طرح ناکام ہے،  عوام نے شکایت کی ہے کہ  منگل کی شام قریب پانچ بجے بجلی  فیل ہوئی تھی اور آج بدھ رات نو  بجے تک بجلی سپلائی بحال نہیں ہوپائی ہے جس سے عوام  بالخصوص طلبا برادری سخت پریشان ہیں۔ اس تعلق سے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے  ہوناور ہیسکام کے اسسٹنٹ انجنئر نے  بتایا کہ چار جگہوں پر بجلی کے کھمبوں پر درخت گرنے سے بجلی سپلائی بند ہوگئی ہے اور محکمہ نے متعلقہ علاقہ میں بجلی  سروس بحال کرنے  اہلکاروں کو روانہ کردیاہے۔

ہوناور تعلقہ کے سمسی سے  ایک طالب العلم  محمد ثاقب نے  ساحل آن لائن کو فون کرتے ہوئے الیکٹری سٹی پچھلے 30  گھنٹوں سے  نہ ہونے کی اطلاع دی۔ انہوں نے  بتایا کہ  پورا پورا دن  بجلی غائب ہوجانے سے  پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے اور محکمہ الیکٹری سٹی کو فون کرنے پر کسی بھی طرح کا ریسپاونس نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  کئی بار ہوناور میں واقع ہیسکام دفتر کو فون کرکے شکایت  کرنے کی کوشش کی مگر فون کوئی ریسیو  ہی نہیں کرتا۔ انہوں نے بتایا کہ بارش کی شروعات کے ساتھ ہی اکثر راتوں کے اوقات میں الیکٹری سٹی  فیل ہوجاتی ہے اور پوری پوری رات بجلی نہیں ہوتی۔

ہوناور تعلقہ کے  سمسی کے ساتھ ساتھ پڑوسی قصبہ اُوپنّی، گیرسوپّا،  ہیرانگڈی،  کینگار، کوچوڑی، سڈلگی سمیت ولکی میں بھی الیکٹری سٹی  دو دنوں سے  نہ ہونے کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں ، اس تعلق سے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے شراوتی بیلٹ کے سماجی کارکن جناب  مظفر صاحب نے  بتایا کہ  ان علاقوں  میں  پیر سے  الیکٹری سٹی  نہیں ہے،  منگل کو کچھ گھنٹوں کےلئے بجلی بحال ہوئی تھی، پھر  پورا دن اور رات بجلی  نہ ہونے سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہوناور تعلقہ کے شراوتی بیلٹ پر   دو دنوں سے  الیکٹری سٹی نہ ہونے کی شکایت موصول ہوتے ہی ساحل آن لائن نے ہوناور ہیسکام کے اسسٹنٹ ایکزی کوٹیو انجینئر سے فون پر گفتگو کی اور معاملے کے تعلق سے وضاحت چاہی تو  انہوں نے بتایا کہ  بارش کی وجہ سے   کئی مقامات پر بجلی کے کھمبوں پر درخت گرے ہیں، مگر بجلی بحال کرنے  کارکنوں کو روانہ کردیا گیاہے،  جب اُن کو بتایا گیا کہ پچھلے 30  سے زائد گھنٹوں سے بجلی نہیں ہونے کی  شکایتیں  موصول ہوئی ہیں  تو انہوں نے بتایا کہ وہ خود متعلقہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور فوری طور پر  بجلی سروس بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...