ہوناور،23؍اکتوبر (ایس او نیوز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی طرف سے ملک گیر سطح پرچلائی جارہی ’جاگو کسان‘مہم کی کڑی کے طور پر ایس ڈی پی ضلع شمالی کینرا یونٹ نے چنداور میں واقع اپنے دفتر میں اس مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کے ضلع جنرل سیکریٹری عارف رضا نے مرکزی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کی مذمت کی،اور بتایا کہ مرکزی حکومت نے تین کسان مخالف قوانین منظور کرتے ہوئے زراعت کے شعبے کو برباد کردیا ہے۔سیکریٹری محمد شریف نے کہاکہ یہ دراصل زراعت کے شعبے کو سرمایہ داروں کے حوالے کرنے کی سازش ہے جو مرکزی حکومت نے رچی ہے۔
اس پروگرام میں ایس ڈی پی آئی کے ضلع نائب صدر اسماعیل شیخ، سرسی تعلقہ صدراسماعیل حسین، کمٹہ ہوناور تعلقہ صدر منصور قاضی،بھٹکل تعلقہ صدر وسیم منیگار وغیرہ موجود تھے۔