ہوناور میں دو نوجوانوں پر حملہ کا معاملہ: مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل وفد کاا اعلیٰ پولس آفسران سے حملہ آوروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th March 2018, 12:00 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 8/ مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل کے دونوجوانوں پر ہوناور میں ہوئے قاتلانہ حملے کو لے کر قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل وفد نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے جمعرات کی شام کو  پولس کے اعلیٰ حکام سے  بات چیت کی اور اُن پر زور دیا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور خاطیوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

تنظیم کے ایک وفد نے بھٹکل کے انچارج ڈپٹی پولس کمشنر  مسٹر جی ٹی نائک  سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ صرف چار لوگوں کو گرفتار کرکے پولس خاموش نہ بیٹھے بلکہ دیگر جتنے میں حملہ آور ہیں،ا ُن کی گرفتاریوں کو بھی یقینی بنائیں۔

تنظیم جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے  ڈی وائی ایس پی کو بتایا کہ شدت پسندتنظیموں کی جانب سے اگر کوئی  معاملہ پیش آتا ہے تو  اکثر معاملوں میں پولس  صرف ابتدائی طور پر کاروائی کرتی ہے  بعد میں معاملے کو ٹھنڈے بستے میں ڈال دیتی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اس واقعے میں ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ہمیں احتجاج کرنے کے لئے دبائو ڈال رہے ہیں، مگر ہم  نے اپنے نوجوانوں کو قابو میں رکھا ہے۔ 

نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے  ہوناور کے ایک دیہات میں ایک نوجوان پر ہوئے حملے کی مثال پیش کرتے ہوئے بتایا کہ  پولس نے  لاپتہ نوجوان کا پتہ تو لگالیا، مگر اُس تعلق سے حملہ آوروں کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ انہوں نے بھٹکل کی مندروں میں گوشت پھینکے جانے کے معاملے کی بھی مثال پیش کی اور کہا کہ ایک پی ایس آئی کی جانب سے ہوم منسٹر کو واقعے کے تعلق سے رپورٹ روانہ کرنے کے بائوجود پولس نے کسی بھی شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف نہ کوئی معاملہ درج کیا اور نہ ہی کسی کی گرفتاری عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹکل کے مسلمان ہم سے جواب طلب کرتے ہیں کہ   پولس کی سست روی پر تنظیم احتجاج کیوں نہیں کرتی ۔ انہوں نے ڈی وائی ایس پی سے مطالبہ کیا کہ وہ ہوناور میں مکمل پلاننگ کے ساتھ جانوروں کی سپلائی کے نام پر جن دو لوگوں پر حملہ ہوا ہے ، اُن کے خلاف  سخت کاروائی کرے اور  حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرے۔

اس تعلق سے  محمد صادق مٹا، امتیاز اُدیاور و دیگر ذمہ داران نے بھی پولس سے سخت کاروائی کی مانگ کی ۔ محمد صدیق ڈی ایف، مولوی یاسر برماور ندوی، محمد اشفاق کے ایم، مولوی عزیزالرحمن رکن الدین ندوی،  عبدالرحیم و دیگر کافی ذمہ داران بھی تنظیم وفد میں موجود تھے۔

بھٹکل کے انچارج ڈی وائی ایس پی مسٹر جی ٹی نائک نے بتایا کہ ہوناور میں دولوگوں پر حملہ ہونے کی اطلاع ملنے کے  پندرہ منٹ کے اندر پی ایس آئی اپنی ٹیم کے ساتھ موقع واردات پر پہنچ گئے تھے، انہوں نے ہی  حملہ آوروں کے چنگل سے دونوں لوگوں کو بچاکر اُنہیں اسپتال منتقل کیا تھا اور فوری طور پر حالات پر قابو پایا تھا۔ ڈی وائی ایس پی نے تنظیم وفد کو یقین دلایا کہ پولس کسی بھی خاطی کو نہیں بخشے گی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے خوف سے سبھی حملہ آور فرار ہوگئے ہیں،  مگر وہ زیادہ دن  قانون کے ہاتھوں میں آنے سے بچ نہیں سکیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حملہ آوروں میں بھٹکل کے کچھ  نوجوان بھی شامل ہونے کی بات کا پتہ چلا ہے اور پولس  سبھی حملہ آوروں کو گرفتار کرنے  متحرک ہوگئی ہے۔اس موقع پر کاروار سے خصوصی طور پر تشریف فرما پولس کے اعلیٰ آفسر شرن گوڈا بھی موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...