بھٹکل میں شدت کی گرمی کےبعد رات کو پھر ہوئی ہلکی بارش؛ طوفانی ہواوں سے کئی جگہوں پر درخت اور الیکٹرک کھمبے گرنے کی اطلاعات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th April 2021, 12:43 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  29 اپریل (ایس او نیوز)  شدت کی گرمی  کے بعد آج رات قریب 9:30 بجے بھٹکل میں  بادلوں کی گرج اوربجلیوں کی چمک کے دوران ہلکی بارش ہوئی، جس سے موسم پھر ایک بار خوشگوار ہوگیا اور عوام کو گرمی سے  راحت نصیب ہوئی ، مگر کچھ منٹوں کےلئے چلی  طوفانی ہواوں  سے کئی جگہوں پر درختوں کے گرنے اور الیکٹرک کھمبوں کے گرنےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بجلیاں گرنے کے ساتھ ساتھ کچھ دیر کے لئے ہوئی بارش کے دوران ہمیشہ کی طرح الیکٹری سٹی فیل ہوگئی،  مگر اس دوران وہاٹس ایپ پر کئی ایک مسیجس بھی وائرل ہوگئے   جس میں بتایا گیا تھا کہ ڈارنٹا علاقہ سے گذرنے والے  لوگ احتیاط  برتیں،  کیونکہ   الیکٹرک کھمبے گرنے کی  وجہ سے  جگہ جگہ الیکٹرک وائرس بھی روڈ پر بکھرے پڑے  ہیں۔

اُدھر جامعہ آباد روڈ پر ایک درخت گرنے سے سڑک  بند ہونےکی اطلاع بھی وہاٹس ایپ کے  ذریعے وائرل ہوئی، جس کے ساتھ ہی یہ مسیج بھی وائرل ہوا کہ یہاں پی ایف آئی کے کارکنوں نے  درخت کو سڑک پر سے ہٹاکر راستہ صاف کردیا ہے۔   یہاں اندھیرا زیادہ ہونے کی وجہ سے ایک اسکوٹر سوار گرے ہوئے درخت سے ٹکرا کر زخمی ہونے کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ۔

اس موقع پر ہیسکام کے ذرائع نے بتایا کہ  بھٹکل کے ڈارنٹا علاقہ میں درختوں کے  گرنے سے سات الیکٹرک کھمبے بھی گرگئے ہیں جس کے نتیجے میں ہیسکام کو بھاری نقصان ہوا ہے،  اسی طرح  کوٹیشور روڈ پر تین الیکٹرک کھمبے،  بندر میں ایک اور مُنڈلی میں بھی ایک الیکٹرک کھمبا گرا ہے۔

رات قریب  گیارہ بجے بھٹکل میں بجلی بحال کی جاچکی ہے  اور کچھ دیر کے لئے ہوئی  بارش اور ٹھندی  ہواوں کے جھونکوں کے بعد  موسم بھی یکلخت تبدیل ہوگیا ہے جس سے عوام کو  گرمی سے ایک حد تک  نجات مل گئی  ہے اور عوام راحت کی سانس لے رہےہیں۔

بتاتے چلیں  کہ رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی  بھٹکل میں شدت کی گرمی بھی شروع ہوچکی ہے، لیکن شام اور رات کے اوقات میں کئی بار ہلکی ہلکی بارش ہونے سے گرمی کی شدت میں بھی  کمی پائی جاتی رہی ہے، آج  پورا دن  عوام  شدت کی گرمی محسوس کررہے تھے لیکن  رات ہوتے ہی بارش نے  عوام کو راحت دلائی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...