اُترکنڑا ؛ بارش میں کمی مگر جگہ جگہ نقصانات کو دیکھتے ہوئے کل تیسرے دن بھی ضلعی انتظامیہ نے کیا اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان؛

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th August 2019, 6:38 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 7/اگست (ایس او نیوز)   ضلع اُترکنڑا میں ویسے تو بارش میں کافی کمی آگئی ہے لیکن ہوناور، کمٹہ، انکولہ اور کاروار کے دیہاتوں میں  راستے ٹوٹ جانے اور  دیہاتوں میں بھاری مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے  سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور کافی لوگوں کو راحت کیمپوں میں  بسایا گیا ہے۔ عوام کی پریشانیوں اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو اسکول اور کالج میں پہنچنے  کی دقتوں کو دیکھتے ہوئے  ضلعی انتظامیہ نے کل جمعرات 8/اگست کو بھی   انگن واڑی مراکز، اسکول اور کالجس میں چھٹی کا اعلان کیا ہے اور سبھی  بچوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ  کل بھی اسکول  اور کالج نہ جائیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے عوام بالخصوص دوسری ریاستوں کے سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اگلے  دو چار دنوں کے لئے  سیاحت کے لئے  اُترکنڑا نہ آئیں جہاں بارش سے کافی نقصانات ہوئے ہیں اور جگہ جگہ پانی جمع ہوجانے سے کئی جگہوں پر راستے بند ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ  کئی جگہوں پر درختوں کے گرنے سے روڈ بند ہیں تو کئی جگہوں پر  پہاڑی یا چٹان کھسکنے کی وارداتوں کے بعد  راستوں میں رکاوٹیں  پیدا ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ انکولہ۔یلاپور نیشنل ہائی وے 63 جو منگل شام قریب چار بجے  پانی میں ڈوبا تھا اور ندی کا پانی  ہائی وے پر سے گذرنے کی وجہ سے ہائی وے بند ہوگیا تھا، آج شام پانچ بجے رپورٹ تیار ہونے تک بھی بند ہی تھا۔ یلاپور کے ذرائع نے فون پر بتایا کہ  ہائی وے کے دونوں کنارے آج بھی سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطار لگی ہوئی ہے اور لوگ ہائی وے کھلنے کے انتظار میں ہیں۔  ویسے   سرسی یا ہبلی جانے کے لئے عوام کمٹہ ۔سرسی روڈ  سے بھی  جاسکتے ہیں جہاں کی سڑک عارضی طور پر  بند ہونے کے بعد سواریوں کے لئے کھل چکی ہے۔ 

بھٹکل میں  بھی آج  مطلع  آبر آلود رہا اور وقفے وقفے سے بارش بھی جاری رہی، البتہ   عام بارش ریکارڈ کی گئی۔

3407 لوگوں کو راحت سینٹر پہنچایا گیا:   ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے بتایا کہ  5 اور 6 اگست کو جو زبردست بارش ہوئی تھی اور  اُس سے جن جن علاقوں میں پانی بھر گیا تھا ،  بارش سے متاثرہ علاقوں سے اب تک جملہ 3407 لوگوں کو   اُن کے گھروں سے نکال کر راحت کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں جملہ 49 راحت کیمپ  لگائے گئے ہیں اور  راحت کیمپوں میں  بارش سے متاثرہ  لوگوں کے لئے کھانے کا بھی بندوبست کیا جارہا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ  پہاڑی اور ملناڈ علاقوں میں ہوئی زبردست بارش کے نتیجے میں  کمٹہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور  ملناڈ علاقوں   کا  پانی کمٹہ کی طرف بہنے سے  کافی دیہات پانی  میں  ڈوب گئے ہیں، کمٹہ میں جملہ 16 راحت سینٹر بنائے گئے ہیں  اور متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو   راحت سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح  ہوناور کے شراوتی بیلٹ میں کافی لوگ بارش سے متاثر ہوئے ہیں اور  متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو  بحفاظت نکال کر  اُنہیں 14 مختلف  راحت کیمپوں میں  منتقل کیا گیا ہے۔  کاروار اور انکولہ میں چھ چھ راحت سینٹر، یلاپور، سداپور اور ڈانڈیلی میں دو دو سینٹرس اورہلیال میں ایک  راحت کیمپ لگایا گیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...