یہیں پیدا ہوا ہوں اور یہیں مروں گا، غزہ کے نوجوان کا اسرائیل کی وارننگ پر چھلکا درد

Source: S.O. News Service | Published on 14th October 2023, 12:13 PM | عالمی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

غزہ ، 14/اکتوبر (ایس او نیوز /ایجنسی ) اسرائیل اور حماس کی جنگ کے درمیان، اسرائیلی ڈیفنس فورس نے شمالی غزہ میں رہنے والے لوگوں کو 24 گھنٹے کے اندر علاقہ خالی کرنے اور جنوب کی طرف جانے کا مشورہ دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل کے اس فیصلے سے شمالی غزہ کے 11 لاکھ افراد متاثر ہوں گے جو کہ پوری غزہ کی پٹی کی آبادی کا نصف ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعہ کی دوپہر  یعنی 13 اکتوبر تک شمالی غزہ میں اتنے بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی کوئی خبر نہیں ہے۔ اے ایف پی نے غزہ میں رہنے والے محمد نامی شہری سے بات کی۔ محمد نے کہا، 'کہیں اور جانے سے مرنا بہتر ہے۔' اس نے کہا، 'میں یہیں پیدا ہوا  ہوں اور یہیں مروں گا۔ غزہ چھوڑنا میرے لیے ایک کلنک  کی بات ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا انخلا ایک پیچیدہ حکم تھا، لیکن امریکہ شہریوں کو راستے سے ہٹنے کے لیے اپنے اتحادی کے فیصلے کا اندازہ نہیں لگائے گا۔ اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ مارٹن گریفتھس نے ٹوئٹر پر لکھا: "غزہ میں شہریوں کو گھیرے میں لیا جا رہا ہے، 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 1.1 ملین لوگوں کو کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟"

اسرائیلی فوج نے حماس پر شہری عمارتوں میں چھپنے کا الزام عائد کیا ہے۔ فوج نے کہا، "غزہ شہر کے شہری، اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے، شمالی علاقے کو خالی کریں اور حماس کے دہشت گردوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں جو آپ کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔"

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...