حکومت نے امبانی کے بیٹے کی شادی کے لیے ہوائی اڈے کو بین الاقوامی درجہ دیا: کانگریس

Source: S.O. News Service | Published on 3rd March 2024, 11:27 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 3/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اصول و ضوابط کو طاق پر رکھ کر سرمایہ داروں کو سہولیات فراہم کرتی ہے اور اس کی تازہ مثال صنعت کار کے بیٹے کی شادی کا موقع ہے جب حکومت نے جام نگر ایئرپورٹ کو بین الاقوامی درجہ دے دیا۔

کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جئے رام رمیش نے جاری ایک بیان میں کہا کہ جب ان کے سرمایہ دار دوستوں کی مدد کی بات آتی ہے تو وزیر اعظم مودی کچھ بھی کرنے کو تیار ہوجاتے ہیں۔ ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کے لیے جام نگر ایئرپورٹ کو 10 دن کے لیے بین الاقوامی ہوائی اڈہ قرار دے دیا گیا۔ ٹیکس دہندگان کے پیسے کو مسافر ٹرمینل کا سائز دوگنا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تاکہ شادی میں آنے والے مہمانوں کو تکلیف نہ ہو۔ جام نگر ہوائی اڈہ پاکستان کی سرحد کے نزدیک ہے اور ملک کی سلامتی کے لیے حساس ہے۔ اس کے باوجود شادی کی تقریب میں آنے والے مہمانوں کے پرائیویٹ جیٹ طیاروں کے لیے فضائیہ کے اس حساس 'ٹیکنیکل ایریا' کو استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

انہوں نے کہا، "نریندر مودی نے اپنا پورا سیاسی کیرئیر اپنے ارب پتی دوستوں کی مدد کرنے میں صرف کیا ہے۔ اس کی ایک حالیہ مثال یہ ہے کہ جب انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ پرائیویٹ ہاتھوں میں جانے والے تمام چھ ہوائی اڈے اڈانی کے پاس جائیں۔ دونوں کمپنیوں کو ہندوستان کی ائیرلائن مارکٹ کے 90 فیصد پر قبضہ کرنے کی اجازت دی گئی اور کارپوریٹس کے 14.5 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کر دیے گئے۔

کانگریس کے لیڈر نے کہا، "اس دوران ملک کے غریبوں کے گھر بلڈوزر راج کے دوران گرائے دیئے گئے اور کسانوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے۔ ریلوے کے مسافروں، جن میں زیادہ تر غریب اور متوسط ​​طبقے آتے ہیں، انہیں ٹکٹ کی قیمتوں میں 10 فیصد سالانہ اضافہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اے سی فرسٹ کلاس سیٹوں کے لیے ان کی سلیپر سیٹیں ہٹادی جاتی ہیں اور بزرگ شہریوں سے 3700 کروڑ روپے کی رعایتیں چھین لی گئی ہیں۔ ان کی ترجیحات واضح ہیں- سوٹ-بوٹ-لوٹ۔ جھوٹ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

آپ اپنی چین کی صریح ناکام پالیسیوں کی ذمہ داری کب لیں گے؟ پی ایم مودی سے جے رام رمیش کا سوال

مشرقی لداخ کے پینگانگ میں ہوئی ہندوستان اور چین کی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ کی آج چوتھی برسی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے جنرل سکریٹری (مواصلات) جے رام رمیش نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مودی حکومت کے ذریعے اپنی سرحدوں کی حفاظت میں ناکامی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 15 جون 2020 کو ...

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

ہیمنت کرکرے کی موت آر ایس ایس کے وفادار افسر کی گولی سے ہوئی تھی ؛ کانگریس لیڈر وجے ویڈٹی وار کا سنسنی خیز بیان

مہاراشٹر کانگریس کے سینئر لیڈر وجے ویڈٹی وار نے یہ کہہ کر ایک نئے سیاسی تنازع کو ہوا دیدی ہے کہ ممبئی حملوں  کے دوران شہید ہونےوالے سینئر آئی پی ایس افسر ہیمنت کرکر ے کی موت دہشت گردوں  کی گولی سے نہیں بلکہ ’’آر ایس ایس سے وابستہ ‘‘پولیس افسر کی گولی سے ہوئی۔ ممبئی حملوں ...

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...

کرناٹک فحش ویڈیو معاملہ: مزید تین متاثرہ خواتین ایس آئی ٹی کے پاس پہنچیں

اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے جے ڈی ایس کے مفرور ایم پی اور ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونا کی بیرون ملک تلاش تیز کر دی ہے۔ اس دوران فحش ویڈیو اسکینڈل کی مزید تین متاثرہ خواتین نے ایس آئی ٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ خواتین نے ایچ ڈی ریونا کی ...

لوک سبھا انتخابات پر پڑسکتا ہےگرمی اور لو کا اثر

مئی کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی شمالی ہندوستان کے کئی حصوں میں گرمی کا بڑھتا ہوا اثر بھی دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک کے کئی حصوں میں ووٹنگ کے ابھی پانچ مراحل باقی ہیں اور بڑھتی ہوئی گرمی کا اثر لوک سبھا انتخابات پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...