بھٹکل ۸ ڈسمبر (ایس او نیوز) کار اور سرکاری بس کے درمیان ہوئی بھیانک ٹکر میں کار پر سوار پانچ لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ جمعہ کی صبح قریب گیارہ بجے ضلع اُترکنڑا کے سرسی کے بنڈل پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سرکاری بس سرسی سے کمٹہ جارہی تھی جبکہ ماروتی سویفٹ کار کمٹہ سے سرسی کی طرف جارہی تھی سرسی ہائی وے پردونوں سواریوں کی آمنے سامنے سے ٹکر ہوئی۔
حادثے میں ایک طرف کار کے پرخچے اُڑ گئے وہیں بس کے اگلے حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پتہ چلاہے کہ بس پر 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔ کئی ایک کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں، البتہ حادثے میں بس ڈرائیورمحفوط رہ گیا۔
مرنے والوں کی شناخت مینگلور کے کینّی کمبل کے رہنے والے رام کرشنا راؤ بابو راؤ (71)، ودیالکشمی (67)، پشپا موہن راؤ (62)، سوہاس گنیش راؤ (30) اورکار ڈرائیور چنئی کے اروند (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
سرسی مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔