اترکنڑا میں بھٹکل کو چھوڑ کر دیگر تمام تعلقوں میں 90 فیصد ویکسی نیشن : ڈپٹی کمشنر نے بھٹکل کے عوام سے کی ٹیکہ لینےکی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th December 2021, 8:04 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:24؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع کے بھٹکل  کو چھوڑ کر دیگر تمام تعلقہ جات میں 90فی صد کووڈ  ٹیکہ کاری  کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس بات کی اطلاع   ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن نے پریس ریلیز کے ذریعے  دی ہے۔

پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ قومی رہنما خطوط کے مطابق اترکنڑا ضلع میں 16جنوری 2021سے مرحلہ وار مختلف طبقات اور عمر والوں کو کورونا ٹیکہ دیا جارہاہے۔ 1078000مستفیدین میں سے اب  تک 1051890(97.58فی صد) لوگوں کو کورونا کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ کاروار، کمٹہ ، سداپور، سرسی ، یلاپور اور منڈگوڈ تعلقہ جات میں صد فی صد  ٹیکہ کاری ہوچکی  ہے۔ بھٹکل تعلقہ میں صرف 80فی صد لوگوں نے  ٹیکہ لیا ہے۔  بھٹکل تعلقہ میں قریب 26000لوگوں نے کورونا کاپہلا ٹیکہ بھی نہیں لیا ہے بھٹکل میں پہلا ٹیکہ لینے والوں میں سے  864743(80.22فی صد) لوگوں نے دوسرا ٹیکہ لیا ہے۔

ضلع میں اب  تک 1916633لوگوں کی ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔ ضلع بھر میں 119628لوگوں کی دوسرا ٹیکہ لینے کی مدت ختم ہوئی ہے ان سے گذارش کی گئی ہے کہ وہ جلد سے جلد  ٹیکہ لیں۔ ضلعی مرکز سے بھی انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے  وبائی مرض کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے دوسرا ٹیکہ لیناضروری ہونےکا پیغام ارسال کیاجارہاہے۔ڈی سی نے عوام سے اپیل کی  کہ  کووی شیلڈ لے کر جن لوگوں کے 84دن پورے ہوگئےہیں انہیں دوسرا ٹیکہ لینےکےلئے کہاجارہاہے تاکہ کورونا سے معاشرے کی حفاظت ہوسکے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...