اُترکنڑا کے سرسی تک بھی پہنچ گئی کووِڈ 19کی وباء۔ 9/افراد ہوگئے متاثر۔ عوام کے اندر دوڑ گئی خوف کی لہر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2020, 1:13 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل /سرسی 21/مئی (ایس او نیوز) سرسی میں کوروناوباء کی جو دستک اپنے تعلقہ میں محسوس کررہے تھے وہ حقیقت میں بدل گئی ہے اور آج وہاں پر 9افراد اس مرض سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ کچھ دن پہلے بیرون ریاست سے جو لوگ واپس لوٹے تھے ان سب کو سرکاری طور پر کوارنٹین کرکے ان سب کے گلے کے تھوک کا نمونہ جانچ کے لئے روانہ کردیا گیا تھا۔ پتہ چلا ہے کہ ان میں سے 9افراد کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ اس کے علاوہ مزید 20لوگوں کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

 خیال رہے کہ اب تک سرسی، سداپور، ہلیال اور انکولہ تعلقہ کو چھوڑکر شمالی کینرا کے دیگر تعلقہ جات میں کورونا کا کھاتہ کھل چکا تھا۔ آج کی تازہ رپورٹ کے ساتھ سرسی میں بھی اس کا آغاز ہوگیا ہے۔ سرسی کے لوگ بیرون ضلع سے آنے والے افراد کی وجہ سے پہلے سے ہی اس خوف میں مبتلا ہوگئے تھے کہ کہیں یہ وباء ان کے شہراورمضافات میں پھیل نہ جائے۔ اب تک وہاں پر کوئی معاملہ سامنے نہ آنے سے جو لوگ بے فکر ہوکر گھوم پھر رہے تھے اب ان کی نیند یں حرام ہونے لگی ہیں۔اس کے ساتھ یہ بھی محسوس ہورہاہے کہ پچھلے کچھ دنوں تک ضلع شمالی کینرا میں صرف بھٹکل کے اندر اس وباء کے متاثرین کی تعداد زیادہ نکلنے کی وجہ سے بقیہ تعلقہ جات میں بھٹکل والوں سے جو خوف اور دوری کا ماحول پیدا ہوگیاتھا اب خود ان کے اپنے شہروں میں وباء کی دستک کے بعد انہیں احساس ہوجائے گا کہ مرض کوئی علاقہ، سماج اور طبقہ دیکھ کر نہیں آتا۔ یہ ایک وباء ہے جس کا مقابلہ سب کو مل جل کر کرنا ہے۔ 

 دوسری طر ف عوام کی طرف سے اس خیال کا بھی اظہار کیاجارہا ہے کہ جب وباء شہروں میں نہیں پہنچی تھی اس وقت سرکاری طور پر دروازوں پر قفل لگاکر لوگوں کو بندرہنے اور کوروناسے دور رکھنے کی کوشش کی گئی تھی۔لیکن جب وباء چاروں طرف پھیل چکی ہے تو سرکار کی طرف سے گھروں کے دروازے کھول کر مرض کو اندر آنے کی دعوت دی جارہی ہے۔لوگ اس پس منظر میں یہ سوال بھی کررہے ہیں کہ کیا اس کٹھن مرحلے پر کسی لابی کے دباؤ میں آکر بسوں کو سڑکوں پر اتارنے کی کیا ضرورت تھی؟ جبکہ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ سرد موسم میں اس وائرس کی افزائش بڑھ جاتی ہے۔اب جلد ہی ملناڈ سمیت ساحلی علاقے میں مانسون شروع ہونے والا ہے۔ ایسے میں لاک ڈاؤن کی بندشیں اس قدر کم کرنے سے لوگ دوسرے متاثرہ مقامات سے سفر کرکے ان علاقوں میں پہنچیں گے جہاں یہ مرض نہیں ہے۔  پھر انہیں گھروں میں کوارنٹین کرنے پر ا ن میں سے بہت سے افراد بے پروئی کا مظاہرہ کریں گے اور دوسروں تک مرض پھیلانے کاسبب بن جائیں گے۔اور ایسی شکایتیں پہلے سے مل بھی رہی ہیں۔ ان حالات میں حکومت کے فیصلے اور احکام پر سوال اٹھنا فطری بات ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...