بھٹکل: کورونا لاک ڈاون میں دوبئی اور عرب امارات میں پھنسے لوگوں کو خصوصی فلائٹ کے ذریعے وطن روانہ کرنے والے عتیق الرحمن مُنیری کی تہنیت
بھٹکل 17 اگست (ایس او نیوز) کورونا لاک ڈاون میں دبئی اور عرب امارات کے مختلف شہروں میں پھنسے بھٹکل اور ساحلی کرناٹک کے پریشان حال لوگوں کا درد سمجھتے ہوئے انہیں خصوصی فلائٹ کےذریعے واپس وطن روانہ کرنے میں کامیاب ہونے والے بھٹکل مجلس اصلاح و تنظیم کے نائب صدر اور دبئی کے معروف تاجر عتیق الرحمن مُنیری کی آج بھٹکل ویلفیر اسپتال اور ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے تہنیت کی گئی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے اُن کی شال پوشی کی گئی۔ سوسائٹی کی طرف سے انہیں سپاس نامہ بھی پیش کیا گیا جس میں ایک طرف دو خصوصی فلایٹ کے ذریعے لوگوں کو وطن روانہ کرنے پر ستائش کی گئی تھی، وہیں کورونا کے ایسے مریضوں کو جن کو فوری طور پر اُڈپی یا مینگلور روانہ کرنا ہو، اکسیجن اور وینٹی لیٹر والی ہائی ٹیک ایمبولینس کا بھی انتظام کیا، ان کے اس اقدام کی بھی ستائش کی گئی ہے۔
ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے مولانا زُبیر نے سپاس نامہ پڑ ھ کر سنایا ۔اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری عبدالرقیب ایم جے ندوی کے ساتھ ساتھ ویلفیر اسپتال کی منتظمین میں سے غفران لنکا ، ویلفر سوسائٹی کے نائب صدر ایس کے صلاح الدین اور ویلفیر اسپتال کے شعبہ اکاونٹ سے وابستہ ہاشم کولا موجود تھے۔