ساحلی کرناٹکا میں گرمی کی شدت اور پینے کے پانی کی  قلت سے عوام کا حال بے حال

Source: S.O. News Service | Published on 4th May 2023, 1:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 4 / مئی (ایس او نیوز) ساحلی کرناٹکا کے شمالی کینرا، ضلع اڈپی ، جنوبی کینرا چکمگلورو سمیت ریاست کے کئی مقامات پر موسم سرما کی بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے ساتھ پینے کے پانی کی قلت سے عوام کا حال بے حال ہوگیا ہے ۔ 
    
موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں کاروار اور انکولہ شہر اور دیہاتوں کو پانی فراہم کرنے والی گنگاولی ندی کے علاوہ ہوناور اور کمٹہ کو پانی فراہم کرنے والی اگناشینی ندی میں پانی کا بہاو کم ہوگیا ہے ۔ اسی طرح سرسی شہر کو پانی فراہم کرنے والی کینگے ندی میں پانی سوکھ گیا ہے ۔ بھٹکل کے لئے پانی فراہم کرنے والے کڈوین کٹّا ڈیم میں پانی کی سطح بالکل کم ہوتی جا رہی ہے ۔ اس طرح ضلع کے اہم ترین شہروں اور دیہاتوں میں پانی کی شدید  قلت کا سامنا ہے ، جبکہ مانسون کی آمد کے لئے ابھی پورا ایک مہینہ باقی ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے  کہ  یہی صورتحال برقرار رہی تو مئی کے آخری ہفتے تک  حالات  انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال اس موسم میں شمالی کینرا کے  111 گاوں پانی کی قلت کا شکار ہوئے تھے اور وہاں ٹینکروں سے پانی سپلائی کرنے کی نوبت آئی تھی ۔ ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کے اندازے کے مطابق امسال 101 گاوں میں یہی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔
    
اڈپی ضلع سے ملی خبروں کے مطابق وہاں 46 گاوں میں پینے کے پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کر گئی ہے ۔ کاپو، برہماور، کارکلا، ہیبری، بیندور اور کنداپور کے دیہی علاقے پانی کی قلت کا شکار ہوئے ہیں ۔ مختلف گرام پنچایتوں کی طرف سے ٹینکروں کے ذریعہ پانی کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے ۔ 
    
جبکہ جنوبی کینرا کے دیہی علاقوں میں دو دن میں ایک مرتبہ صرف آدھے گھنٹے کے لئے پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ دوسری طرف تومبے ڈیم میں پانی کی سطح بہت ہی کم ہوجانے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے منگلورو شہر کے میونسپل کارپوریشن حدود میں ایک دن منگلورو ساوتھ  کے لئے اور دوسرے دن سورتکل کے لئے پانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ منگلورو ساوتھ اور منگلورو نارتھ کے لئے متبادل دنوں میں پانی فراہم کیا جائے گا ۔ تعمیراتی سرگرمیوں اور موٹر گاڑیاں دھونے کے مراکز کو اگلے فیصلے تک پانی سپلائی بند کردی جائے گی ۔ اگر کوئی پانی ضائع کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو ان کے پانی کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا ۔ 
    
چکمگلورو ضلع کی صورتحال کے مطابق اس وقت وہاں 86 گرام پنچایت ایسے ہیں جہاں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ بعض گرام پنچایتوں میں ہفتہ میں دو یا تین مرتبہ ٹینکروں کے ذریعے پانی سپلائی کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اترا کنڑ ا ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے کام کو بروقت مکمل کرنے کی دی ہدایت؛ صرف 7.8 کلومیٹر کام باقی ہونے کا ہائی وے حکام نے کیا دعویٰ

 ضلع  اُترکنڑا  کی ڈپٹی کمشنر  گنگوبائی مانکر نے جب  ضلع سے گذرنے والے نیشنل ہائی وے فورلائن کے توسیعی کام  کو  بروقت مکمل کرنے  ہائی وے افسران کو  ہدایت دی تو افسران نے دعویٰ کیا کہ  ہائی وے کا صرف 7.8  کلومیٹر  کام ہی باقی رہ گیا ہے۔

بھٹکل: انجمن نور اسکول میں 19 مئی کو شروع ہورہا ہے آدھار کارڈ کیمپ؛ بھٹکل کے عوام اُٹھا سکتے ہیں فائدہ

بھٹکل کے چھ اسپورٹس سینٹروں پر مشتمل نور حلقہ کی جانب سے  مورخہ 19 مئی کو نورمسجد کے قریب واقع نور انجمن اسکول میں آدھار کارڈ کا میگا کیمپ منعقد کیا گیا ہے جہاں پہنچ کر  بھٹکل کے عوام  نیا  آدھار کارڈ بھی بنواسکتے ہیں، پرانے کارڈ کو درست کرنا ہے تو کرکشن بھی کرواسکتے ہیں، نام ...

چکمگلورو میں چلتی بس میں لگی آگ 

شیموگہ سے میسورو کی طرف جا رہی کے ایس آر ٹی سی کی آئیراوتی بس میں اچانک آگ لگنے سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی پھرتی اور مستعدی کی وجہ سے کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ 

ہبلی : ناکام عاشقی کے نتیجے میں دوسرا قتل 

ہبلی میں ایک 20 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا کیونکہ اس نے اپنے پڑوسی کی محبت کو ٹھکرا دیا تھا۔ اس شخص کو اپنی محبت کے انکار پر اتنا غصہ آیا کہ اس نے لڑکی کو قتل کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے خاتون کے گھر میں گھس کر اس پر چاقو سے وار کیا جب وہ ...

ایچ ڈی ریونا جنسی استحصال سے متعلق اغوا کیس میں جیل سے باہر آگئے

کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو ’فحش ویڈیو‘ اسکینڈل سے متعلق ایک ہائی پروفائل اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر ...

پرجول ریونا معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات ہونی چاہیئے : سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی بسواراج بومئی نے اتوار کے روز ایم پی پرجول ریوناکیس میں جاری خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی تحقیقات کے بارے میں شدید خدشات کا اظہار کیا اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا۔

پرجول ریونا کےجنسی اسکینڈل کا شکار ایک متاثرہ کی آپ بیتی

کرناٹک کے مشہور سیکس اسکینڈل کیس کی ایک شکار نے آگے آکر معطل جے ڈی ایس لیڈر پرجول ریونا اور ان کے والد ایچ ڈی ریونا پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔  رپورٹ  کے مطابق اس نے کہا کہ پرجول نے چار سے پانچ سال قبل اس کی بنگلور میں رہائش گاہ پر اس کی ماں کی عصمت دری کی تھی۔ میرے ساتھ بھی جنسی ...

سورنا نیوز چینل پر مسلمانوں کی نشاندہی پاکستانی پرچم سے کرنے پر چینل اور اینکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ ؛ اے پی سی آر نے اسسٹنٹ کمشنر سے کی شکایت

کنڑا نیوز  چینل ایشیاء نٹ سورنا ٹی وی  پر وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل (EAC-PM) کی طرف سے جاری کردہ آبادی کی رپورٹ پر تبادلہ خیال کرنے کے دوران  چینل پر ہندو آبادی کی نمائندگی کے لیے ہندوستانی پرچم اور مسلمانوں کی نمائندگی کے لیے پاکستانی پرچم  دکھائے جان کو لے کر ایک طرف ...