23اکتوبر سے 6نومبر تک بھٹکل کے گھر گھر پہنچ کر کی جائےگی جذام کے مرض کی جانچ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th October 2017, 1:29 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 13؍اکتوبر (ایس او نیوز) سرکار کی طرف سے 23اکتوبر سے 6نومبر تک گھر گھر پہنچ کرکوڑھ کے مرض کی جانچ اور اس کو جڑ سے ختم کرنے کی مہم شروع کی جائے گی۔ یہ کوڑھ یا جذام (Leprosy )کی روک تھام کے لئے ملک گیر پیمانے پرچلائی جانے والی مہم ہے۔

کوڑھ ایک جِلدی مرض ہے جس کی ابتدائی علامات جس پر سفید یا گلابی دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں۔ اس سلسلے میں عوامی بیداری اور مہم میں رضا کارانہ تعاون طلب کرنے کے لئے تحصیلدار کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں تعلقہ ہیلتھ آفیسر (ٹی ایچ او) ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے بتایا کہ ریاست کے پانچ اضلاع میں اس مرض کی جانچ مہم چلائی جائے گی اور اس میں ضلع شمالی کینر ابھی شامل ہے۔ بھٹکل تعلقہ میں آشا رضاکار مضافاتی علاقوں میں جانچ کے لئے تعاون کریں گے ، لیکن شہری علاقوں میں سماجی اداروں کی طرف سے رضاکارانہ تعاون ضروری ہے۔انہوں نے اس مرض کی علامات اور اس کی تشخیص کے سلسلے میں اہم باتیں حاضرین کے سامنے پیش کیں۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے تحصیلدارویریندرا باڈکر پولیو، طاعون وغیرہ جیسی خطرناک بیماریوں کو ختم کرنے کی جو کامیاب مہمات چلائی گئی ہیں، اسی طرح جذام کو ختم کرنے کی مہم میں بھی عوام کو حکومت کا ہاتھ بٹانے پر زور دیا اور سماجی خدمات انجام دینے والے اداروں کو اس میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔ میٹنگ میں تنظیم کے جنرل سکریٹری الطاف کھروری، بلدیہ صدر محمدصادق مٹا، صدیقہ محمد میراں، مناظر حسین سکری، انڈین میڈیکل ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر صراف اور دیگر معززین حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل: بچے اورنوجوان دور درازاور غیر آباد علاقوں میں تیراکی کے لئے جانے پر مجبور کیوں ہیں ؟ مسجدوں کے ساتھ ہی کیوں نہ بنائے جائیں تالاب ؟

سیر و سیاحت سے دل صحت مند رہتا ہے اور تفریح انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔اسلام  سستی اور کاہلی کو پسند نہیں کرتا اسی طرح صحت مند زندگی گزارنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کے ساتھ جسمانی سرگرمیوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ جسمانی سرگرمیوں میں جہاں مختلف قسم کی ورزش ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...