دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پہنچی کرائم برانچ، پولیس سیکورٹی میں اضافہ

Source: S.O. News Service | Published on 3rd February 2024, 9:22 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی،3/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ہفتہ کے روز ٹیم وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی۔ کرائم برانچ کی ٹیم ’عآپ کے ارکان اسمبلی کو بی جے پی کی جانب سے خریدنے کی کوشش کر الزامات‘ کے معاملہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ کو نوٹس پیش کرنے پہنچی۔ قبل ازیں، کرائم برانچ کی ٹیم جمعہ کی شام نوٹس لے کر وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی لیکن کسی نے اسے حاصل نہیں کیا تھا۔ فی الحال وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ دہلی سی ایم کا دفتر نوٹس لینے کو تیار ہو گیا ہے، تاہم کرائم برانچ کی ٹیم کا دعویٰ تھا کہ سی ایم او ریسیونگ دینے کو تیار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کی رہائش کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم وزیر آتشی کی رہائش پر بھی نوٹس لے کر پہنچی تھی لیکن وہاں بھی نوٹس قبول نہیں کیا گیا۔ لہذا کرائم برانچ کی ٹیم کو دونوں مقامات سے خالی ہاتھ لوٹنا پڑا تھا۔

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد ریاستی بی جے پی صدر وریند سچدیوا نے علی الصبح خوشی کا اظہار کیا تھا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ اب دہلی کے وزیر اعلیٰ کو پولیس کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔

دراصل، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی لیڈر عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کو پیسے کا لالچ دے کر توڑنا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد وزیر آتشی نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے سات ارکان اسمبلی سے رابطہ کیا ہے اور ہر ایک کو 25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے علاوہ انہیں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا لالچ بھی دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی ان کی پارٹی کے 21 ارکان اسمبلی کو توڑنا چاہتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو عدالت سے راحت، منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور

دہلی کی راؤس اوینیو کورٹ نے ہفتہ کے روز (27 اپریل) کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو راحت دی ہے۔ دہلی وفف بورڈ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے ملزم امانت اللہ خان کو 15 ہزار کے نجی مچلکہ پر پابند کیا گیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024: دوسرے مرحلہ میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

لوک سبھا انتخاب 2024 کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی شام 6 بجے انجام پذیر ہو گیا۔ دوسرے مرحلہ میں 13 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سبھی ای وی ایم کو سیل کر ...

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے، ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔

مودی جی اپنا منھ جتنا زیادہ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی بڑھا دیتے ہیں: پون کھیڑا

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعہ کی سہ پہر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی کانگریس کے خلاف جتنا زیادہ اپنا منھ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح بولتے رہیں۔ ہم ...

بیلٹ پیپر کی واپسی ممکن نہیں، ای وی ایم کے صد فیصد ووٹوں کو وی وی پیٹ سے ملانے کی تمام درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے صد فیصد ووٹوں کو ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پرچی ملانے کے عمل کو لازمی قرار دینے کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا، جس میں ...

’نوٹا‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس مفاد عامہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوٹا‘ (NOTA) یعنی ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب رد کیا جائے۔ اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سیٹ ...

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...