عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2024, 11:20 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی، 28/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے درخواست دی تھی اور اسے قبول کرلیا گیا تھا لیکن پاسپورٹ نہ ہونے سے ایسی خواتین درخواست نہیں دے سکی تھیں، ان کیلئے ملکی سطح پر ۵۰۰؍سیٹیں رکھی گئی تھیں۔محرم کے کیس میں شامل خواتین کے لئے بھی قرعہ اندازی کی گئی اوراس میں مہاراشٹر کو۸۵؍ سیٹیں ملی ہیں۔

  محرم کے کیس میں شامل ان تمام خواتین کو پورے کاغذات اور میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ساتھ ۲؍لاکھ ۵۱؍ ہزار ۸۰۰؍ روپے۵؍ اپریل تک اسٹیٹ حج کمیٹی میں جمع کرانا ہوگا۔رقم حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں جمع کرانی ہوگی اوراس کی رسید ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں پیش کرنی ہوگا۔دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ  میں مزیدتوسیع کی جائے گی یا نہیں، اس کا فیصلہ آج (جمعرات) ہوگا ۔ اگر تاریخ میں مزید توسیع کی جاتی ہے توعازمین کومطلع کیا جائے گا۔

  اس بارے میں ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیوآفیسر(سی او) امتیازقاضی  نےنمائندے کو بتایاکہ ’’دوسری قسط جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی وہ بھی آج ختم ہوجائے گی۔ اس لئے عازمین سے درخواست کی گئی ہےکہ وہ مزیدانتظار کئے بغیر دوسری قسط جمع کرادیں ،بقیہ رقم ریال وغیرہ کی قیمت طے ہونے کے بعد جب حج  کا مکمل  خرچ بتایا جائے گا تب جمع کرانی ہوگی۔‘‘

 انہوں نے یہ بھی بتایاکہ ’’ محرم کے کیس میں شامل خواتین کےلئے حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے ۵؍اپریل تک کاغذات اوررقم جمع کرانےکی سہولت دی گئی ہے۔ خواتین اس کا خیال رکھیں اورمقررہ تاریخ کے اندر دستاویزات اوررقم جمع کرادیں تاکہ آگے کی کارروائی شروع ہوسکے۔‘‘امتیازقاضی کے مطابق ’’مہاراشٹر میں اب تک ۲۴۰۰؍ سےزائد ویٹنگ لسٹ کنفرم ہوچکی ہے اور عازمین کواس سے مطلع بھی کیا گیاہے۔ امید ہے کہ۴؍ہزارتک ویٹنگ لسٹ کنفرم ہو جائے گی ۔جیسے جیسے ویٹنگ لسٹ کنفرم ہورہی ہے ،عازمین کومطلع کیاجارہا ہے کہ تاکہ وہ بلاتاخیر حج کے لئے تیاری کرسکیں ۔ ‘‘

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: دوسرے مرحلہ میں 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید

لوک سبھا انتخاب 2024 کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی شام 6 بجے انجام پذیر ہو گیا۔ دوسرے مرحلہ میں 13 ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 1200 سے زائد امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا ہے۔ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد سبھی ای وی ایم کو سیل کر ...

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے، ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔

مودی جی اپنا منھ جتنا زیادہ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی بڑھا دیتے ہیں: پون کھیڑا

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران جمعہ کی سہ پہر کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مودی جی کانگریس کے خلاف جتنا زیادہ اپنا منھ کھولتے ہیں، کانگریس کا ووٹ اتنا ہی زیادہ بڑھا دیتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ اسی طرح بولتے رہیں۔ ہم ...

بیلٹ پیپر کی واپسی ممکن نہیں، ای وی ایم کے صد فیصد ووٹوں کو وی وی پیٹ سے ملانے کی تمام درخواستیں مسترد

سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے صد فیصد ووٹوں کو ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) پرچی ملانے کے عمل کو لازمی قرار دینے کی تمام درخواستوں کو مسترد کر دیا۔ جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ نے اس معاملے پر اپنا فیصلہ سنایا، جس میں ...

’نوٹا‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب منسوخ کرنے کا مطالبہ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو جاری کیا نوٹس

سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز اس مفاد عامہ عرضی پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ ’نوٹا‘ (NOTA) یعنی ’ان میں سے کوئی نہیں‘ کو سب سے زیادہ ووٹ ملنے پر انتخاب رد کیا جائے۔ اس عرضی میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کسی سیٹ ...

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

چامراج نگر میں پولنگ بوتھ میں توڑ پھوڑ - سنگ باری - پولیس نے کیا لاٹھی چارج 

سرحدی علاقے چامراج نگر کے گاوں والوں نے انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے بطور احتجاج الیکشن کا بائیکاٹ کیا تھا اس کے باوجود وہاں پولنگ کا انتظام کرنے پر مشتعل مظاہرین نے  سنگ باری کی اورپولنگ بوتھ کو توڑ پھوڑ کر رکھ دیا ۔ حالات پر قابو پانے کے لئے اور ...

راہل گاندھی نے کرناٹک کی ریلی میں بی جے پی کو ’بھارتیہ چمبو پارٹی‘ قرار دیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ’’بھارتیہ چمبو  پارٹی ‘‘ قرار دیا اور اس پر عوامی فنڈز کو لوٹنے اور شہریوں کو کھوکھلے وعدوں کے ساتھ چھوڑنے کا الزام لگایا۔

منیش سسودیا کو نہیں ملی راحت، عدالتی تحویل میں مزید 8 مئی تک توسیع

دہلی کے مبینہ شراب پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عدالت نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 8 مئی 2024 تک توسیع کر دی ہے۔ اس معاملہ کی تفتیش ای دی کی جانب سے کی جا رہی ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...