کنور ایئر پورٹ پر ضبط ہوا 1.3 کروڑ روپے مالیت کا سونا
کنور 7 / اپریل (ایس او نیوز) کنور ایئر پورٹ پر کسٹمز افسران نے تین مسافروں کی طرف سے سونا اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا اور ایک ہی دن میں 1.3 کروڑ روپے مالیت کا 2.8 کلو گرام سونا ضبط کرلیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق کسٹمز نے ملزمین کی شناخت محمد اشرف، راجیش اور محمد کلناڈ کے طور پر کی ہے۔ محمد اشرف کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایئر انڈیا ایکسپریس کے ذریعہ شارجہ سے کنور پہنچا تھا اور اس نے اپنے پاوں کے نیچے سونا چھپا رکھا تھا۔ جبکہ دوسرا ملزم راجیش گوایئر فلائٹ سے آیا تھا اور اس نے سونے کے پیسٹ والے چار کیپسول اپنے مقعد میں چھپائے تھے۔ تیسرے ملزم محمد کلناڈ کو انٹلی جنس ایجنسی کی طرف سے ملی معلومات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ وہ بھی گو ایئر فلائٹ کے ذریعے شارجہ سے آیا تھا اور اس نے بھی سونا اپنے پاوں کے نیچے چپکا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔