کورونا وائرس وباء:اڈپی ضلع میں 13مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا۔ پوزیٹیو معاملات کے لئے مختص کیا گیا اسپتال

Source: S.O. News Service | Published on 2nd April 2020, 10:23 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی، 2؍اپریل (ا یس او نیوز) اڈپی ضلع ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سوڈ نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے شبہ میں یکم اپریل کے دن 13 مریضوں کو  ضلع کے مختلف اسپتالو ں میں داخل کیا گیا ہے۔اور ان میں سے 11مریضوں کے گلے کے تھوک کا نمونہ لیباریٹری میں جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے۔ایک خاتون سمیت دس مریضوں پر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جبکہ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے دوخواتین سمیت تین مریضو ں کو اسپتالوں کے الگ الگ وارڈس میں داخل کیا گیا ہے۔ڈی ایچ او کے بیان کے مطابق اب تک ضلع کے جملہ 171مشتبہ مریضوں کے تھوک کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔ ا ن میں سے 140 افراد کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

کووڈ 19کے لئے خصوصی اسپتال: ڈ ایچ او ڈاکٹر سوڈ نے بتایا کہ اڈپی کے جوڈو کٹے میں واقع ڈاکٹر ٹی ایم اے پائی اسپتال کو کووڈ 19 مریضوں کے علاج کے لئے مخصوص کردیا گیا ہے۔اور جتنے مریض منی پال کے ایم سی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل تھے ان سب کو ا ب اس مخصوص اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ضلع میں اس وقت 75افراد ہائی رِسک(زیادہ خطرہ) اور 91افراد کو ’لو رِسک‘(کم خطرہ) والے زمرے میں رکھا گیا ہے۔جملہ 166افراد کوضروری سہولتوں والے کوارنٹائن مرکزوں میں منتقل کیا گیا ہے۔کُل 826 فراد نے 82دن تک گھروں میں کوارنٹائن رہنے کی مدت پوری کرلی ہے جبکہ 665لوگوں نے 14دن کوارنٹائن کی مدت پوری کرلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...