اُترکنڑا میں کانگریس اُمیدوار کا مطالبہ کرتے ہوئے کانگریس کارکنان اور لیڈران کا سرسی ڈی سی سی دفتر کے روبرو احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th March 2019, 6:36 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

سرسی :16؍مارچ (ایس او نیوز) اترکینرا پارلیمانی حلقہ سے کانگریس امیدوار نہ  ہونے پرسرسی، سداپور،بنواسی سمیت ضلع کے مختلف مقامات سے پارٹی لیڈران اور  کارکنان نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو ڈی سی سی دفتر کے سامنے  ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ڈی سی سی  صدر بھیمنا نائک کا گھیراؤ کیا  ۔

سرسی کے سابق بلاک کانگریس صدر رمیش دباشی نے احتجاج سے قبل لیڈران اور جمع ہوئے سینکڑوں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے وجود اورتشخص کوباقی رکھنے کے لئے احتجاج ضروری ہے اس کے بعد دفتر کے سامنے ٹائروں کو جلاتے ہوئے ہمیں ٹکٹ چاہئے کے نعرے لگائے گئے اور دو کرسیوں کو بھی آگ لگائی گئی ۔ اس  دوران میں جب ڈی سی سی صدر بھیمنانائک دفتر پہنچے تو ان کی کار وہیں روک کر گھیراؤ کرتے ہوئے کہاگیا کہ ہمارے ضلع کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے، ہائی کمان کو متوجہ کرنے کے لئے گھیراؤ کررہے ہیں، آپ کی ذمہ داری ہے کہ ضلع کانگریس کارکنان کے جذبات کو اعلیٰ کمان تک پہنچائیں۔ اس موقع پر ضلع اقلیتی صدر عبدالمجید، لیڈران ستیش نائک، سوما اگران کر، تعلقہ پنچایت صدر شری لتا، سرسی بی سی سی صدر جگدیش گوڈا، بنواسی صدر دیامنا، بسوراج، رتنا شٹی ، بھئیرو نائک، کے ایل نائک، شریکانت تاریباگلو، جیوتی گوڈا، ناصر خان، عبدالقادر ، ذبیح اللہ وغیرہ موجود تھے۔

بھیمنانائک کا جواب : لیڈران  اور  کارکنان کے جذبات کی قدر کرتےہوئے ڈی سی سی صدر بھیمنانائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے تمام بلاک کانگریس کی طرف سے احتجاج اور گھیراؤ کیاگیا ہے، اس کی پوری تفصیلات ہائی کمان تک پہنچائی جائیں گی، ہم نے ریاستی لیڈران کو اس طرف متوجہ کیا ہے،اننت کمار ہیگڈے کی  25برسوں کی ترقی کیا کچھ ہے عوام کو اچھی طرح معلوم ہے، عوام کو مشتعل کرنے والی باتیں بھی سب کو پتہ  ہیں، عوام تبدیلی چاہتے ہیں، کانگریس پوری طرح تیار ہے ، یہ جو کچھ ہواہے ہائی کمان کا فیصلہ ہے، اس میں وزیر کا کوئی ہاتھ نہیں ہے، تبدیلی کی کوشش جاری ہے، ہائی کمان کی طرف سے جو بھی حتمی فیصلہ ہوگا اس پر تمام راضی رہنےکی بات کہی ۔

ایک نظر اس پر بھی

توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور کے ایس ایس ایل سی میں شاندار نتائج؛دونوں اسکولوں نے درج کئے صد فیصد نتائج

پڑوسی ضلع اُڈپی  کے  گنگولی میں واقع  توحید ایجوکیشنل ٹرسٹ  گنگولی کے زیر انتظام چلنے والے  توحید انگلش میڈیم اسکول گنگولی اور توحید پبلک اسکول شیرور ، دونوں نے  ایس ایس ایل  سی  میں صد فیصد نتائج درج کرتے ہوئے  پھر ایک بار دونوں اسکولوں  کا نام روشن ہوگیا ہے۔

بھٹکل میں دن دھاڑے چوری کی واردات؛ دو گھنٹوں میں 18 لاکھ مالیت کے زیورات پر کیا گیا ہاتھ صاف

تعلقہ کے شرالی ۔چتراپور کے ایک مکان میں چوروں نے گھر کے اندر گھس کر  صرف دو گھنٹوں کے اندر 18 لاکھ مالیت کے زیورات سمیت 35/ ہزار نقد رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔ واردات جمعہ  صبح  نو بجے سے گیارہ بجے کے درمیان  پیش آئی۔

ایس ایس ایل سی میں علی پبلک گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی شاندار کامیابی ؛درج کئے صد فیصد نتائج ؛ اسی تعلیمی سال سے ہورہا ہے پی یو کالج کا آغاز

  اِمسال علی پبلک  گرلس ہائی اسکول نے ایس ایس ایل سی میں شاندارکامیابی درج کرتے ہوئے صد فیصد نتائج دئے ہیں۔ ہائی اسکول کی شروعات کے پانچویں ہی سال صد فیصد کامیابی درج کرنے پر مقامی  عوام  اسکول انتظامیہ کی ستائش کررہے ہیں۔

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

ٹریوس ہیڈ اور ابھیشیک شرما کی جارحانہ اننگز کی بدولت حیدرآباد نے لکھنو کو 10 وکٹوں سےدی شکست

 ٹریوس ہیڈ (89) اور ابھیشیک شرما (75) کی جارحانہ نصف سنچریوں کی بنیاد پر سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے 57ویں میچ میں بدھ کے روز لکھنو سپر جائنٹس کو ریکارڈ 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔