انکولہ میں کار اور لاری کے درمیان تصادم :2 ہلاک، چار زخمی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th April 2021, 5:24 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

انکولہ :13؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) قومی شاہراہ 63پر ہیبولی کےقریب کاراور لاری کے درمیان ہوئے تصادم میں کار میں سوار دو لوگ ہلاک ہوگئے جبکہ  دیگر چار شدید زخمی  ہو گئے۔ حادثہ منگل صبح پیش آیا۔

مہلوکین کی شناخت انکولہ کے آورسا کےمکین گروپروساد انویکر (32) اور ان کے آپا کی بیٹی سنجنا سنتوش رائیکر (7) کی حیثیت سےکی  گئی ہے۔ سنتوش رائیکر کی بیوی اشوینی رائیکر ، بیٹا سوہم رائیکر اور پریتم ریونکر حادثے میں شدید  زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی  اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

 ذرائع نے خبر دی ہےکہ گروپرساد مہاراشٹرا کے پونا میں مقیم اپنی آپا کے خاندان کو ہندوؤں کے نئے سال یوگادی کی مناسبت سے کار کے ذریعے اپنے گاؤں آورسا لے کر آرہا تھا۔ جب کہ پریتم ریونکرنامی دوست ان کے ساتھ تھا۔ مہاراشٹرا کی لاری انکولہ سے یلاپور کی طرف جارہی تھی کہ  ہیبولی ہائی وے پر لاری نے کار کو تیزی کے ساتھ ٹکر  ماردیا۔

حادثے میں کار چکنا چور ہوگئی ہے۔ تہوار کی خوشی میں مصروف خاندان میں  اچانک ہوئی اموات  سے  غم کا سایہ چھا گیاہے۔

حادثے کی اطلاع پاتے ہی پولس کی پٹرولنگ سواری جائے وقوع پر پہنچی۔  سی پی آئی کرشنا نند نایک اور پی ایس آئی سنپت بھی جائے وقوع پر پہنشچ کر  زخمیوں کو اسپتال لے جانے میں تعاون کیا۔ انکولہ پولس تھانےمیں  کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...