بھٹکل کا لڑکا 21 فروری کو دبئی کے قریب فُجیرہ میں منعقدہ ورلڈ کراٹے یوتھ لیگ میں کرے گا انڈیا کی نمائندگی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th February 2024, 12:39 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل8 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل کا بارہ سالہ لڑکا فلاح ابن فیاض احمد ایم جے متحدہ عرب امارات کےمعروف شہر دبئی کے قریب  فُجیرہ میں منعقدہ ورلڈ کراٹے یوتھ لیگ میں انڈر 14 زُمرے   میں  ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرے گا جو اسی ماہ یعنی 21 سے 25 فروری کو منعقد ہورہا  ہے۔ اس بات کی اطلاع امرشا کراٹے اینڈ فٹنس اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر اور ورلڈ کراٹے فیڈریشن  (WKF)  سرٹیفائڈ کوچ  محمد امر شاہ بندری نے دی ہے۔

امرشا اکیڈمی سے تربیت پانے والا فلاح  اس سے قبل بنگلور میں منعقدہ اسٹیٹ لیول کراٹے ٹورنامنٹ میں انڈر 14  کے زمرے میں اول مقام حاصل کرکے نیشنل لیول کے لئے منتخب ہوا تھا، پھر دہلی میں منعقدہ  مقابلے میں بھی اول مقام حاصل کرتے ہوئے عالمی مقابلے کے لئے منتخب ہوا تھا۔ بی بی پرائمری اسکول میں ساتویں درجہ  میں زیرتعلیم  فلاح اب  انڈر 14 زُمرے میں  فُجیرہ میں منعقد ہونے والے  ورلڈ کراٹے یوتھ لیگ میں انڈین کراٹے ٹیم کی نمائندگی کرے گا۔ 

بتایا گیا ہے کہ فُجیرہ میں منعقدہ اس کراٹے  یوتھ لیگ مقابلے میں  دنیا کے تقریبا تمام  ممالک سے اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں اور انڈر 14،  انڈر 17 اور انڈر 21 زُمرے سے  جملہ    دوہزار سے بھی  زائد  اتھلیٹس  اپنی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

پتہ چلا ہے کہ  فُجیرہ میں منعقد ہونے والے اس کراٹے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے  فلاح ایم جے 20 فروری کو  اپنے کوچر کے ساتھ دبئی کے لئے روانہ ہورہا ہے، اس کے والد جو کویت میں برسرروزگار ہیں، وہ بھی  اپنے فرزند  کی ہمت افزائی کرنے   20 فروری کو  دبئی پہنچ رہے ہیں۔

عالمی مقابلے میں حصہ لینے  والے  فلاح کے لئے بھٹکل کے مختلف اداروں کے ذمہ داران کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...