بھٹکل:17؍جون(ایس اؤ نیوز)جانوروں کی غیر قانونی سپلائی کے الزام میں بھٹکل دیہی تھانہ پولس نے جانوروں کو سپلائی کرنے والی بولیرو سواری سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرنےکا واقعہ شرالی چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے۔
گرفتار شدگان کی شناخت بھٹکل بدریہ کالونی کے عبدالقادر شفیع احمد (28) اور ہیبلے کے فردوس نگر کے عبدالباعث عبدالخالد (26) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق بولیروسواری بھٹکل کی طرف روانہ تھی جس میں تین جانور غیر قانونی طورپر سپلائی کئے جارہے تھے۔
ضبط شدہ جانوروں کی قیمت 27ہزارروپئے بتائی گئی ہے۔ گرفتار شدگان کو عدالت میں پیش کیاگیا ہے جہاں انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد ایس آئی بھرت جانچ کررہےہیں۔