اورنگ آباد کے قریب بھیانک سڑک حادثہ ؛ بھٹکل کا ایک شخص جاں بحق؛ 30 ڈاکٹرس زخمی؛ بعض کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st September 2018, 12:43 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم ستمبر (ایس او نیوز)  ممبئی سے بس ڈرائیونگ کرتے ہوئے اورنگ آباد جانے کے دوران  مخالف سمت سے آرہی ایک ٹریلر لاری سے ٹکرا کر بھٹکل سےتعلق رکھنے والا الطاف مٹّا  (38) انتقال کرگیا، جبکہ بس پر سوار قریب 30 ڈاکٹرس زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق لکثری پرائیویٹ بس کمپنی میں ملازمت کرنے والا  الطاف جمعہ کی نماز کے بعد شام قریب چار بجے  ممبئی کے ٹاٹا کینسر اسپتال  سے 40 ڈاکٹروں کی ایک  ٹیم کو لے کر اورنگ آباد جارہا تھا،  قریب ڈھائی سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد اورنگ آباد سے قریب 120 کلو میٹر دور احمد نگر کے کیڈگائوں بائی پاس ہائی وے پراس کی بس ایک ٹریلر سے ٹکراگئی۔ حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے  کہ بس ڈرائیور  الطاف کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ  30 ڈاکٹرس جس میں ایک لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہے،  زخمی ہوگئے۔ ٹکر کے بعد بس کے بھی پرخچے اُڑگئے ہیں۔  زخمیوں کو  قریبی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے، جن میں  بعض کی حالت نازک بتائی گئی اور اُنہیں انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  سبھی ڈاکٹرس اورنگ آباد میں منعقدہ   میڈیکل کانفرنس  میں شرکت کے لئے  جارہے تھے۔

احمد نگر کے ایس پی رنجن کمار نے حادثے کے تعلق سے بتایا کہ  حادثہ سنیچر کی صبح قریب چار بجے پیش آیا اور اطلاع ملتے ہی پولس ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق بس پر ڈرائیور اور کلینر سمیت جملہ 42 لوگ سفر کررہے تھے۔

ایک عرصہ سے ممبئی میں مقیم جناب  خالد مٹا کے فرزند  الطاف مٹا بھی بیوی اور چار بچوں کے ساتھ  ممبئی کے کرُلا میں رہائش پذیر تھا۔ بھٹکل کارگیدے  کی مسجد مزمل کے قریب ان کا آبائی گھر موجود ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی سے ان کے والد سمیت دیگر رشتہ دار کیڈگائوں کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...