بھٹکل سرکل کے قریب المناک سڑک حادثہ؛ لاری نے اسکوٹر سوار کو کچل دیا؛ موقع پر موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st February 2018, 12:47 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  21/ فروری (ایس او نیوز)  یہاں شمس الدین سرکل کے قریب پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں ایک عمر رسیدہ شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جن کی شناخت ابراہیم شیخ (75) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جناب ابراہیم شیخ مدینہ کالونی میں واقع اپنے مکان سے اپنی اسکوٹی پر سوار اسٹیٹ بینک جارہے تھے، شمس الدین سرکل کے قریب پیچھے سے ایک لاری نے اُن کی اسکوٹی کو ٹکر ماردیا۔  سمجھا جارہا ہے کہ ٹکر لگتے ہی اسکوٹر پر سوارابراہیم شیخ  نیچے گرے اور لاری کا پچھلا پہیہ اُن کے سر پر سے گذرگیا، اور پل بھر میں اُن کی موت واقع ہوگئی۔ انا للہ و اناالیہ راجعون۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ  حادثے کے فوری بعد لاری ڈرائیور ڈر کے مارے موقع پر سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔لاری خالی تھی اور کنداپور کی طرف جارہی تھی، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

لاری کی اسکوٹی سے ٹکر لگتے ہی سینکڑوں لوگ موقع واردات پر جمع ہوگئے، خبر ملتے ہی بھٹکل ٹائون پی ایس آئی کُڈ گنٹی بھی جائے واردات پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے حادثے کے تعلق سے معلومات جمع کی اور لاش کو فوری طور پر پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال منتقل کیا۔

جناب ابراہیم شیخ کے تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ان کا تعلق کاروار سے ہے، مگر وہ گذشتہ 40 سالوں سے بھٹکل میں ہی مقیم تھے، وہ بھٹکل پی ڈبلیو ڈی آفس میں 25 سالوں تک  کلرک کے طور پر خدمات انجام دی، قریب 15 سال قبل وہ اپنی ڈیوٹی سے وظیفہ یاب ہوئے تھے۔ اُن کے پسماندگان میں بیوہ، دو لڑکے اور ایک دُختر  ہے۔

ان کے مامو جناب نذیر شیخ نے بتایا کہ  ان کا ایک بیٹا سعودی عربیہ اور دوسرا قطر میں مقیم ہیں، والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی قطر سے ان کا بیٹا بھٹکل کے لئے نکل چکا ہے۔  

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے بیف ایکسپورٹ کمپنی سمیت پاکستانی ایجنسی سے بھی لیا ہے چندہ ؛ بھٹکل میں کانگریس کی پریس کانفرنس

گئو کشی کی مخالفت اور مویشیوں کی سپلائی کے دوران غریب مسلمانوں اور دلتوں پر حملہ کرنے اور کئی ایک کو موت کے گھاٹ اُتارنے والے نام نہاد گئورکھشکوں کی حمایت کرنے والی بی جے پی پر کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی نے الیکٹورل بونڈ کے ذریعے بیف ایکسپورٹ کرنے والی کمپنی سے ...

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...

سیکس اسکینڈل: ریونّا کی گرفتاری کے لیے لُک آؤٹ سرکلر جاری، مزید ایک خاتون نے درج کرائی شکایت

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف کرناٹک میں ریونّا سیکس اسکینڈل نے ہلچل مچا رکھی ہے۔ کئی خواتین پر جنسی استحصال کرنے کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ تازہ ترین خبروں کے ...