بھٹکل کورونا وائرس معاملہ؛ انتظامیہ نے جاری کیا وبائی مرض اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے سرکاری فنڈ؛ فاقہ کشی پر مجبور افراد کے لئے بھی  کھانے کا انتظام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th March 2020, 3:51 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 28/مارچ (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدرتی آفت سے پیدا شدہ صورتحال سے نپٹنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے سرکاری فنڈ جاری کردیا ہے۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لاء اینڈ آر ڈر کی نگرانی کریں گے جبکہ ضلع پنچایت سی ای او روشن تمام طبی سہولتوں کی نگرانی کریں گے۔ اخباری بیان کے مطابق ضلع انتظامیہ نے بھٹکل میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت حال میں درکار اقدامات کرنے کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو ایک کروڑ روپے جاری کردئے ہیں۔ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر روشن کے لئے 2کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔تمام تحصیلداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ قدرتی آفات میں راحت رسانی کے لئے جو فنڈ ان کے کھاتے میں جمع کیا گیا تھا اسے بھی خرچ کریں، اور اس میں ہرگز تاخیر نہ کریں۔ 

 ڈی سی نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ضلع انتظامیہ کے پاس افردی وسائل (ہیومن ریسورسز) اور پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے اور وہ حالات سے نپٹنے کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔     

فاقہ کشی پر مجبور افراد کے لئے  کھا نا فراہم کرنے کا انتظام:   ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمارنے اعلان کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جوغریب لوگ خاص کر مزدور یا بے گھر افراد فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں، ان کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے فوری طور پر آنگن واڈی اسکولوں میں پکا ہوا کھا نا فراہم کیا جائے گا۔

 اس سے استفادہ کرنے کے لئے ضروری شرط یہ ہے کہ راجیندرا بیکل ڈپٹی ڈائریکٹر سے 9880301250پر رابطہ قائم کر کے ضرورتمندوں کو اپنا نام رجسٹر کرنا ہوگا۔ اس کے تھوڑی دیر بعد انہیں قریبی آنگن واڈی اسکول کے تعلق سے معلومات فراہم کی جائے گی، جہاں سے وہ کھانا حاصل کرسکتے ہیں۔ کھانا لے جانے کے لئے لوگوں کو اپنا ڈبہ خود ساتھ میں لانا ہوگا۔

 اخباری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اس اسکیم پر عمل درآمد میں ابتدائی طور پر کچھ الجھن اور پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔لیکن عوا م کو برداشت کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

 ایک اور پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جوبے گھر ہیں اور فاقہ کشی کا شکار ہورہے ہیں ان کے لئے سوشیل ویلفیئر اور بی سی ایم ہاسٹلس میں قیام وطعام کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے لوگوں کو مندرجہ ذیل افسران سے رابطہ قائم کرنا چاہیے:
    ۱۔  پرشوتم  ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر (ڈی ایس او)  9483886886
    ۲۔  بڈیگار (بی سی ایم)     9448508383
    اگر عوام کو ایسے لوگوں کے بارے میں کوئی جانکاری ہے تو مندرجہ بالا نمبروں پر اس کی اطلاع دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...