بھٹکل میں لاک ڈاون میں چھوٹ مگر کنٹیمنٹ زون میں آنے کی وجہ سے عدالت میں صرف ای فائلنگ کی سہولت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st June 2020, 9:26 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل یکم جون (ایس او نیوز) گذشتہ ماہ ایک ساتھ بھٹکل میں کورونا کے 30 معاملات سامنے آنے کے بعد بھٹکل کو کنٹیمنٹ زون کے زمرے میں رکھا گیا تھا، مگر اب بھٹکل میں لاک ڈاون میں چھوٹ دی گئی ہے اور دکانوں اور دیگر کاروباری اداروں کو صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی پورے شہر میں عوامی چہل پہل دیکھی جارہی ہے مگر بھٹکل عدالت میں  کام بحال نہیں ہوا ہے۔

 خیال رہے کہ بھٹکل میں اب  صرف پانچ مخصوص  محلوں کوہی کنٹینمنٹ زون میں رکھا گیاہے اور دیگر تمام علاقوں میں چھوٹ دی گئی ہے مگر بتایا گیا ہے کہ بھٹکل عدالت بھی کنٹیمنٹ زون کے علاقہ میں واقع ہونے کی وجہ سے  عدالت  میں صرف ای فائلنگ اور وڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہی   عدالتی کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔

 عدالت  کنٹیمنٹ زون میں آنے کی وجہ سے عدالت کی داخلی گیٹ کو بند کردیا گیا ہے اور پتھر وغیرہ  رکھ کر کسی کو اندر جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔  بتایاگیا ہے کہ  عدالت کے احاطے میں وکیلوں کو بھی  جانے کی اجازت نہیں ہے ۔

اطلاع کے مطابق  ریاستی ہائی کورٹ اور ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایت پر عمل کرتے  ہوئے اب بھٹکل عدالت میں صرف وڈیو کانفرنس کے ذریعے  عدالتی کاروائی انجام دی  جاسکتی ہے۔ اس بات کی بھی اطلاع ملی ہے کہ  عدالت کے اندر کام کرنے والے اسٹاف کو بھی اندر جانے سے پہلے تھرمل اسکیننگ کی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...