جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ہونہار فرزند کابڑا کارنامہ ۔ انٹرنیشنل سطح پر روشن کیا بھٹکل کانام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th January 2022, 9:16 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 15 جنوری ( ایس او نیوز) کہتے ہیں کہ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا ہے اور تعلیمی ادارے اپنے فارغین کی لیاقت اور صلاحیت سے پہچانے جاتے ہیں، ہندوستان میں بڑے تعلیمی اداروں کا نام کچھ شخصیات نے ہی روشن کیا ہے ،  الحمد للہ بھٹکل کے دینی و عصری تعلیم گاہوں کے طلبہ و طالبات بھی بڑی حد تک اپنی مادر علمی کی نیک  نامی کا سبب بنے ہیں ۔ ماضی میں ہمارے کئی نوجوانوں کی وجہ سے بھٹکل کے تعلیمی اداروں کا نام روشن ہوا ہے ۔ تازہ  ڈیولپمینٹ یہ ہے کہ بھٹکل کے نوجوان عالم دین اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ہونہار فارغ اور مدرسہ خیر العلوم بھٹکل کے استاد حدیث و ادب مولوی طارق ابن مولانا صادق اکرمی ندوی نے دبئی میں واقع عربی ادب کی ترویج اور اس کی نشر واشاعت کا ادارہ ’ دارالیاسمین کی ‘ جانب سے منعقد عربی قصیدہ گوئی کے ایک مقابلہ میں عربی زبان میں لکھنے والے ہندوستانی شعرا میں پہلا مقام حاصل کر کے اپنی مادر علمی اور بھٹکل کا نام روشن کیا ہے۔

دارالیاسمین کی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر مریم شناصی کے زیر نگرانی چلنے والے اس اشاعتی ادارے نے گزشتہ دنوں انٹرنیشنل پیمانے پر ایک قصیدہ گوئی کا مقابلہ منعقد کیا تھا جس میں ہندوستانی زمرے میں کم و بیش 50 عربی شعرا نے ملک کے مختلف مقامات سےمقابلہ میں شرکت کی تھی، 13 جنوری کو زوم پر ہوئے اس پروگرام میں مریم شناصی سمیت مقابلے کے جج صاحبان نے بھی گفتگوکرتے ہوئے بڑی خوشی کا اظہار کیا تھا اور اپنے تاثرات میں کہا تھا کہ مقابلہ میں ممتاز مقام حاصل کرنے والے شاعر کے یہاں نہ تو عربی گرامر کی خامیاں تھیں اور نہ ہی فنی اور عروضی اعتبار سے کسی قسم کی کمی تھی بلکہ ممتاز مساہمین کا کلام ہر قسم کے فنی و لسانی عیوب سے پاک تھا۔

خیال رہے کہ  اس مقابلے میں دبئی سے ڈاکٹر طلال جنیبی اور مصر سے اشرف ابو الیزید اور کویت سے سالم الرمیضی نے حکم کے فرائض انجام دیئے تھے جن کا شماراس میدان کے ماہرین میں ہوتا ہے۔

کالی کٹ (کیرالہ)  کے فاروق کالج میں منعقد ایک تقریب میں مولوی طارق اکرمی ندوی کو اسناد اور نقد انعام سے نوازاگیا۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل ہی مولوی طارق اکرمی ندوی کی لکھی ہوئی ایک نعت بعض عربی ملک کی ثانوی تعلیم گاہ میں داخل نصاب بھی کی گئی تھی جس کی تفصیلات انٹر نیٹ پر دستیاب ہیں۔

یاد رہے کہ 2012 میں دبئی میں منعقد جائزۃ دبئی مسابقہ القرآن میں مولوی طارق اکرمی نے ہندوستان کی نمائندگی کی تھی۔ اس وقت مولوی  طارق مدرسہ خیر العلوم بھٹکل میں حدیث اور ادب کے استاذ ہیں ، ساتھ ہی ہفتے میں دو دن نوائط کالونی کی مسجد عائشہ میں نوائطی زبان میں درس قرآن پیش کرتے ہیں جس سے علاقے کے علاوہ باہر کے لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔  مولوی طارق کی اس کامیابی پر مدرسہ خیر العلوم کے ذمہ داران  اوراساتذہ  سمیت شہر کی بعض ممتاز علمی و ادبی شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...