فلسطین کے ساتھ اظہاریکجہتی؛ النوائط ابوظبی کی پچاس سالہ جشن کی تقریب ملتوی
بھٹکل 27/اکتوبر(ایس او نیوز) فلسطین کے مسلمانوں پرمسلسل ہورہے حملوں کو دیکھتے ہوئے اور ظلم وبربریت کے شکار فلسطینوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لئے النوائط ابوظبی نے اپنی پچاس سالہ جشن کی تقریب کو نامعلوم مدت تک کےلئے ملتوی کردیا ہے۔ اس بات کی اطلاع ابوظبی جماعت کے جنرل سکریٹری آفتاب ایم جے نے وہاٹس ایپ مسیج کے ذریعے دی۔
انہوں نے بتایا کہ پچاس سالہ جشن کی تقریب کی ایک کڑی 4 نومبر کو اسپورٹس ڈے کے طورپر منائی جانے والی تھی جبکہ 18/نومبرکو جشن کی اہم تقریب منعقد کی گئی تھی، مگر فلسطینوں پر جس طرح کا ظلم ڈھایاجارہا ہے اسے دیکھتے ہوئے جماعت کی انتظامیہ نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی، خطے کے مظلوموں کی حمایت اورغزہ کی پٹی میں متاثرین کے احترام میں تمام پروگراموں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جناب آفتاب ایم جے نے بتایا کہ ملتوی شدہ پروگرام کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔