کوسموس اسپورٹس سنٹر بھٹکل کے زیراہتمام تعلیمی و تہنیتی ایوارڈ پروگرام کا شاندار انعقاد :وہی علم ،علم ہے جو اللہ سے جوڑے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th February 2020, 6:33 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل :28؍فروری(ایس اؤ نیوز) کوسموس اسپورٹس سنٹر بھٹکل کے زیر اہتمام کوسموس تعلیمی و تہنیتی ایوارڈ کی تقریب بروز جمعرات کی رات 27فروری 2020کو مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی کی زیر سرپرستی  خلیفہ محلہ میں کامیابی کے ساتھ  منعقد ہوا۔

کوسموس اسپورٹس سنٹر کے صدر مولانا ارشاد نائطے ندوی کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں ایس ایس ایل سی، پی یو سی ، ڈگری ، جامعہ وغیرہ سے امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو مہمانوں کے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا گیا اور سنٹر کے سنئیر ممبران کی خدمات کا اعتراف کرتےہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ تقریب میں  مولانا خواجہ معین الدین اکرمی ندوی مدنی نے سنٹر کی خدمات کی ستائش کی اور ایوارڈ حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دینے کے بعد والدین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ  عشاء کے بعد بچوں کو گھر سے باہر جانے نہ دیں۔ کتنی بھی ضرورت کیوں نہ ہو۔ اگر والدین اتنا کام کریں تو خود محسوس کریں گے اپنے بچوں میں  کیا کچھ تبدیلی ہوئی ہے۔ مولانا نے کہاکہ  جو بچے اسکول اور علمی تیاری میں مصروف رہتےہیں وہیں اچھے نمبرات سے کامیا ب ہوتے ہیں۔

مہمان خصوصی کے طورپر قاضی جماعت المسلمین منکی مولانا شکیل احمد سکری ندوی نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ جو اللہ کے احکامات کے پابندی کرتاہے ، عمل کرتاہے تو اللہ کی نصرت وتائید حاصل ہوتی ہے۔ زندگیوں میں تبدیلیوں اور انقلاب لانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اللہ کے نبی ﷺ کی سیرت پر عمل کریں۔ ہماری تعلیمی شرح میں اضافہ کی مزید ضرورت ہے ،جس مضمون کو بھی منتخب کریں اس میں تخصص کریں۔ وہی علم حاصل کریں جو ہمیں اللہ سے جوڑتاہے۔ بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفیسر ایم آر منجی نے خطاب کرتےہوئےکوسموس  اسپورٹس سنٹر کی  خدمات کی ستائش کی اور کہاکہ  انعامات سے نوازنا خاص کر علمی میدان میں انہیں  اعزاز سے نواز تے ہوئے ترغیب دینا وقت کی ضرورت ہےجس پر  میں سنٹر کو مبارکباد دیتاہوں۔

ڈائس پر مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے صدر جعفر محتشم ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل ، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر ایس ایم سید پرویز احمد ، صدیقہ الیاس، عاطف ادیاور، حبیب اللہ اکرمی ، ضیاء اللہ شاہ بندری  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...