اتی کرم ہوراٹا سمیتی کوملاقات کا وقت دینے کے باوجودبھٹکل اسسٹنٹ کمشنر دفتر سے غائب ؛سمیتی اراکین نے کیا برہمی کا اظہار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th June 2019, 8:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 19/جون(ایس او نیوز) اتی کرم زمینوں کو سکرم کرنے کی درخواستوں کا ازسر نو جائزہ لینے کے سلسلے میں بات چیت اتی کرم ہوراٹا سمیتی کو ملاقات کا وقت دینے کے باوجود بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا کے دفتر میں موجود نہ رہنے پر وفد کے اراکین اپنی ناراضی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 موصولہ رپورٹ کے مطابق ہوراٹا سمیتی کے ضلعی صدر رویندرا ناتھ کی قیادت میں ایک وفد صبح 10.30بجے طے شدہ وقت پر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچا تووہاں پر اے سی ساجد ملا موجود نہیں تھے۔ دفتر کے افسران نے بتایاکہ اے سی صاحب اتی کرم داروں کا درخواستوں کا جائزہ لینے کے لئے ہوناور پہنچ گئے ہیں۔تعجب خیز بات یہ تھی کہ ہوناور کے اتی کرم داروں کو اے سی کی طرف سے بھٹکل پہنچنے کے لئے نوٹس جاری کیا گیا تھا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں موجود افسران کے ساتھ وفد کے اراکین کی بحث و تکرار بھی ہوگئی۔

 وفد کے ذمہ داران کا کہناتھا کہ جنگلاتی زمین سکرم کرنے کی درخواستیں دے کر 12سال کا عرصہ گزرنے کے بعد بھی بھٹکل تعلقہ کے تلان اور بلال کھنڈ کے افراد کو انصاف نہیں ملا ہے۔اتی کرم کے تعلق سے افسران جو ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں وہ غیر قانونی ہے۔ اس تعلق سے گجرات ہائی کورٹ اور قبائلی معاملات کی وزات نے بالکل واضح کردیا ہے۔اس لئے افسران کو چاہیے کہ اتی کرم داروں کی درخواستوں کا قانون کے مطابق جائزہ لیں اور انہیں انصاف دلائیں۔اس کے علاوہ ریوینیو زمین سکرم کرنے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔عوام کے ساتھ گفتگو کرکے ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے افسران کا اس طرح چکمہ دے کر بھاگ نکلنے کی کوشش کرنادرست نہیں ہے۔

 اس موقع پر بھٹکل اتی کرم دار سمیتی کے صدر راما موگیر، ایف کے موگیر، رضوان، عبدالقیوم، منیر، دیوراج گونڈا، سلیمان اور دیگر بہت سارے اراکین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...