بھٹکل قاضی صاحبان کی ہدایت۔ عید الفطرکی نماز گھر پر ہی ادا کریں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st May 2020, 11:46 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل21/مئی (ایس او نیوز)  عید الفطر اور اس کی نماز کے تعلق سے موجودہ حالات میں قاضی صاحبان نے عوام کے لئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ عید کی نمازگھر پر ہی ادا کی جائے۔

 اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی  مدنی (قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل) نے کہا ہے کہ مولانا محمد اقبال ملا ندوی  (قاضی جماعت المسلمین بھٹکل) اور دونوں جماعت کے ذمہ داران کی مشترکہ نشست میں یہ بات طے کی گئی ہے کہ لاک ڈاؤن قوانین کا لحاظ کرتے ہوئے مسلمان اس مرتبہ عیدالفطر کی نماز اپنے اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔مولانا موصوف نے کہا کہ اس وقت دنیا ایک وبائی صورتحال سے گزر رہی ہے۔ سرکار کی طرف سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ حفاظتی نقط  نظر سے آپسی میل ملاپ میں دوری قائم رکھنا ضروری ہے۔ایسے میں لوگوں کو گھروں میں عیدالفطر کی نمازادا کرنے کے ساتھ اللہ رب العالمین سے دعاکرنا چاہئے کہ اس  وبائی مرض سے تمام انسانوں کو چھٹکارا دے اور ساری انسانیت کو امن وامان عطا فرمائے۔ آپ نے مزید فرمایا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں ڈرنے اور خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش ہے۔ اور ایسے مشکل حالات بہت دن تک باقی نہیں رہتے۔ اللہ تعالیٰ ہرمشکل کے بعد آسانی فراہم کیا کرتا ہے۔ ان شاء اللہ یہ مشکل وقت بھی بہت جلد ٹل جائے گااور ہم لوگ پھر ایک بار دوبارہ امن وسکون والی زندگی جی سکیں گے۔ تب تک حکومت کی طرف سے جو بھی قوانین لاگو کیے جارہے ہیں ان پر پوری طرح عمل کیاجائے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے کی کوشش کی جائے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...