بھٹکل کے آفاق لنکا کی پاکستانی شہریت والی بیوی کا ویزاہندوستانی وزارت خارجہ نے کردیا منسوخ۔ ملک چھوڑنے کا دیا حکم؛ تین چھوٹے بچوں کو چھوڑ کر کیسے جائے گی پاکستان ؟ بیوی کا سوال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th August 2019, 3:16 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل27/اگست (ایس او نیوز) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ چند ماہ سے ہورہی ایک دوسرے کے خلاف  بیان بازیوں اور آپسی چپقلش بالخصوص کشمیر  کے معاملات کو لے کر دو ملکوں کے درمیان پائی جانی والی  تلخیوں کے بعد  اُن پاکستانی  خواتین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو  ہندوستانی شہریوں کے ساتھ شادی کرکے بھٹکل میں برسہا برس سے مقیم ہیں۔

ایک اطلاع کے مطابق 16پاکستانی شہری بھٹکل میں موجود ہیں۔جن میں دو بچے ہیں اور بقیہ اپنے خاندانی رشتوں کی بنیاد پر یہاں پر شادی رچاکر اپنی سسرال میں رہنے والی خواتین ہیں۔

ایسے میں خبر ملی ہے کہ  دو ماہ قبل  ایک پاکستانی شہری  ارسلا عبیرہ کی ویزا کی مدت توسیع کرنے کی عرضی کو مرکزی وزارت خارجہ  نے منسوخ  کردیا ہے اور اُسے جلد سے جلد  ملک چھوڑ نے کا حکم جاری کیا ہے۔ عبیرہ  ہندوستان سے وزٹ ویزا حاصل کرکے پنجاب کے اٹّاری سرحد سے ملک میں داخل ہوکر بھٹکل پہنچی تھیں۔اس کے بعد وہ طویل المدتی ویزا پر بھٹکل میں ہی مقیم رہیں۔

خیال رہے کہ بھٹکل سے خاندانی تعلق رکھنے والی مگر پاکستانی شہری ارسلہ عبیرہ کی شادی 2006میں بھٹکل کے اسماعیل آفاق لنکا عرف ڈاکٹر آفاق لنکا سے ہوئی تھی اور اس کا شوہر دہشت گردی کے الزام میں 2015 سے  جیل میں بند ہے۔ فی الحال ان کے تین بچے ہیں۔ اب وزارت خارجہ کے تازہ فیصلے کے بعد عبیرہ کے لئے اپنے اصل ملک پاکستان کی طرف واپس لوٹ جانا لازمی ہوگیا ہے۔ واپسی کے دستاویزات، ٹکٹ اور دیگر ضروری امور انجام دینے کے لئے انہیں کچھ مہلت دی گئی ہے۔اس دوران ارسلہ عبیرہ کے گھر والوں کی طرف سے اس حکم کے خلاف قانونی طور پر جدوجہد کرنے کے امکانات بھی نظر آ رہے ہیں۔

میڈیا میں آئی خبروں کے مطابق  اُترکنڑا  ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے عبیرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے اس فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد عبیرہ کی جانب سے سفر کے دستاویزات تیار کرنے کے لئے کچھ مہلت طلب کیے جانے کی بات معلوم ہوئی ہے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے ارسلہ عبیرہ نے بتایا کہ  ان کے تینوں بچے 12 سال سے کم عمر کے ہیں اور وہ سبھی ہندوستانی شہری ہیں، ایسے میں اُسے  ہندوستان چھوڑنے کے لئے کہا گیا ہے، اُس  نے  پوچھا کہ وہ اپنے چھوٹے چھوٹے تین  بچوں  کو ہندوستان چھوڑ کرکیسے جاسکتی ہیں  ؟   آفاق کے ایک قریبی رشتہ دار نے بتایا کہ  تین چھوٹے چھوٹے بچوں کو انڈیا میں چھوڑ کر جانے سے ظاہر ہے بچے یتیم ہوجائیں گے، اُن کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں رہے گا، ایسے میں  وزارت خارجہ کو چاہئے کہ وہ  تمام حالات کو دیکھتے ہوئے  ویزا کی تجدید کو لے کر دوبارہ غور کرے۔

واضح رہے کہ بھٹکل میں رہائش اختیار کرنے والے سبھی 16 پاکستانی شہری دراصل  بنیادی طور پر بھٹکل ہی سے تعلق رکھنے والے خاندان کے لوگ ہیں لیکن تقسیم ہند کے بعد یہ لوگ پاکستان کی طرف ہجرت کر گئے تھے۔مگر بھٹکل سے شادی کا رشتہ جوڑ کر یہاں گزشتہ 30برسوں سے قیام کرنے والے بھی موجود ہیں۔ان میں سے صرف ایک کو ہندوستانی شہریت حاصل ہوئی ہے۔بقیہ لوگ طویل المدتی ویزا پر بھٹکل میں مقیم ہیں۔یہ لوگ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کے لئے مسلسل درخواستیں دیتے رہے ہیں، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ہندوستان اور پاکستان کی سرحد پر نہ ختم ہونے والا تناؤ یہاں رہنے والے پاکستانی  شہریوں کو بے سہارا کردیا ہے۔ اب کشمیر کے مسئلے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وجہ سے یہاں پر مقیم تقریباً تمام پاکستانی شہریوں کے لئے اپنے سسرال کو الوداع کہنے اور واپس اپنے ملک لوٹ جانے کی نوبت آنے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔فی الحال جن لوگوں کے ویزا کی تجدید ہوچکی ہے وہ لوگ کچھ اطمینان کی سانس لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔