بھٹکل: بیلنی میں ڈمپنگ یارڈ کی مخالفت کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی کا بیلنی دورہ؛ مقامی لوگوں سمیت پنچایت اراکین سے کی ملاقات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 2nd September 2021, 1:50 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 2/ستمبر(ایس او نیوز)   ماون کوروے پنچایت حدود کے بیلنی میں ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے کی سخت مخالفت کے بعد  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے تحصیلدار روی چندرا اور تعلقہ پنچایت ایکزی کوٹیو آفسر  پربھاکر چکن منے کے ہمراہ   بیلنی   پہنچی اور متعلقہ جگہ کا معائنہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔

ماون کوروے پنچایت کے نائب صدر داسا نائک نے  اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ   ڈمپنگ یارڈ کے لئے یہ بالکل موضوع جگہ ہے، اور  یہاں ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے سے کسی بھی طرح کی گندگی پھیلنے کا خد شہ نہیں ہے کیونکہ   کچروں کو  مکمل طور پر نچوڑ دیا جائے گا جس سے قریبی ندی بھی آلودہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ  ڈپٹی کمشنر نے  ڈمپنگ یارڈ  کے لئے   30 گُنٹہ زمین دی ہے ساتھ ساتھ ڈمپنگ یارڈ کے لئے فنڈ بھی منظور کی ہے اس لئے یہاں  کام شروع کیا گیا ہے۔ ماون کوروے کی  صدر  سُمیترا گونڈا نے بھی اسی جگہ ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے کی حامی بھری۔ یاد رہے کہ  ان دونوں کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

مقامی لوگوں بالخصوص منجوناتھ نائک،  سری دھر نائک اور یوسف بیلّی نے اسسٹنٹ کمشنر کو بتایا کہ  وہ اس زمین پر کسی بھی حال میں ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے نہیں دیں گے،  اور ضرورت پڑ ی تو راستوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔ منجوناتھ نائک نے اے سی کو بتایا کہ    یہ پورا  گنجان آباد ی والا علاقہ ہے اور پاس ہی ندی بھی بہتی ہے، اگر یہاں کچروں کی نکاسی کا مرکز بنایا جاتا ہے تو    ظاہر بات ہے کہ پورا علاقہ متاثر ہوگا، بیماریاں پھیلیں گی اور ہم ہرگز یہاں ایسا کرنے نہیں دیں گے۔ اس دوران  داسانائک اور  منجوناتھ نائک کے درمیان کچھ دیر کے لئے    لفظی  جھڑپ چھڑ گئی، جب داسا نائک نے بتایا کہ  یہاں  ڈمپنگ یارڈ قائم کرنے سے علاقہ میں کسی طرح کی گندگی نہیں پھیلے گی اور ماحول میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوگی تو منجوناتھ نائک نے سوال کیا کہ اگر آپ کو اس پروجکٹ   میں  کوئی  نقصان نظر نہیں آتا  تو پھر    تالگوڈ میں قائم ہونے والے اس ڈمپنگ یارڈ کو یہاں بیلنی میں  کیوں منتقل کیاگیا ؟  منجوناتھ نائک نے اے سی کو بتایا کہ  اصل میں  ڈمپنگ یارڈ کے لئے تالگوڈ میں  جگہ منظور کی گئی تھی مگر  وہاں کے عوام کی مخالفت کے بعداب اسے  یہاں بیلنی میں  قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر ہم یہاں کسی بھی حال میں  یہ منصوبہ  بنانے نہیں دیں گے۔

اب یہ  دیکھنا  اہم ہوگا  کہ اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی   ڈمپنگ یارڈ کو لے کر  کیا فیصلہ لیتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر حملہ، کارکنوں کی پٹائی، دفتر کے باہر کھڑی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ

کل دیر رات امیٹھی میں کانگریس کے دفتر پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ الزام ہے کہ  بی جے پی کا جھنڈا لے کر گاڑی میں آئے لوگوں نے کانگریس دفتر کے باہر کھڑے کارکنوں کی پٹائی کی اور درجنوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔ حملے کے بعد تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اتر پردیش کانگریس نے سوشل ...

ملک میں شدید گرمی کی لہر، کئی شہروں میں پارہ 44 سے 45 ڈگری تک جا پہنچا

مئی کے پہلے ہفتہ میں ہی گرمی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اتوار کا دن انتہائی گرم رہا اور ملک بھر میں لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ، رائلسیما، ودربھ، شمالی کرناٹک اور شمالی مدھیہ پردیش کے ...