سرسی میں ترنگے پر گنبد خضریٰ کا عکس چپکانے والا ملزم گرفتار
سرسی، 30 / ستمبر (ایس او نیوز) سرسی کے ایک شخص کو ترنگے پر گنبدِ خضریٰ کا عکس چپکا کر قومی جھنڈے کی توہین کے الزام میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ شخص کا نام عمر فاروق عبدالقادر شیخ ہے ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے قومی جھنڈے کے درمیان میں اشوکا چکر کے مقام پر مسجد نبوی کے گنبدِ خضریٰ کا عکس اور اسلامی نعرہ چسپاں کیا تھا اور اس جھنڈے کو اپنے گھر کی چھت پر لہرایا تھا ۔
مسجد نبوی کے گنبد والے عکس کے ساتھ لہراتے ہوئے ترنگے کا فوٹو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کی اور قومی جھنڈے کی توہین کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ اس ضمن میں سرسی ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔